Sports

ایشیا کپ:دبئی: پاکستان اور امارات کے میچ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا، غیر یقینی برقرار

ایشیا کپ:دبئی: پاکستان اور امارات کے میچ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا، غیر یقینی برقرار

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ آیا پاکستان ایشیا کپ سے دستبردار ہوگا یا نہیں، اس حوالے سے حتمی فیصلہ آج کیا جائے گا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت لاہور میں ایک اعلی سطحی اجلاس جاری ہے جس میں سابق چیئرمین رمیز راجہ اور نجم سیٹھی بھی شریک ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان عامر میر نے پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ ’متحدہ عرب امارات کے ساتھ شیڈول میچ کو ایک گھنٹا آگے بڑھا دیا گیا ہے جبکہ مذاکرات کا عمل بھی جاری ہے۔‘ متحدہ عرب امارات میں کھیلے جا رہے ایشیا کپ 2025 میں آج پاکستان اور میزبان یو اے ای کا میچ شیڈول ہے۔ تاہم پاک بھارت میچ میں ہاتھ ملانے کے تنازع اور میچ ریفری اینڈی کرافٹ کا پاکستان مخالف جانبدار رویہ پر معاملات انتہائی سنگین ہو گئے ہیں۔ مذکورہ تنازع پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے سخت ایکشن لیتے ہوئے میچ ریفری اینڈی کرافٹ کو ایشیا کپ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا اور اس حوالے سے دو خطوط بھی آئی سی سی کو لکھے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

1 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments