Sports

ایشیا کپ 2025: ہندستان نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے شکست دی

ایشیا کپ 2025: ہندستان نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے شکست دی

دبئی، 10 ستمبر : کلدیپ یادو کی خطرناک گیندبازی (7 رنز دے کر 4 وکٹ) اور شِوَم دوبے کی شاندار کارکردگی (4 رنز دے کر 3 وکٹ) کے بعد سلامی بلے بازوں ابھشیک شرما (30) اور شبھمن گل (ناٹ آوٹ 20) کی تیز رفتار اننگز کی بدولت ہندوستان نے بدھ کے روز ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 93 گیندیں باقی رہتے 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ 58 رنز کے معمولی ہدف کے تعاقب میں ہندستان نے جارحانہ آغاز کیا۔ سلامی بلے بازوں ابھشیک شرما اور شبھمن گل نے پہلی وکٹ کے لئے 48 رنز جوڑے ۔ چوتھے اوور میں جنید صدیقی نے ابھشیک کو آوٹ کر کے یو اے ای کو پہلی کامیابی دلائی۔ ابھشیک نے صرف 16 گیندوں پر تین چھکے اور دو چوکے کی مدد سے 30 رنز بنائے ۔ شبھمن گل نے 9 گیندوں پر دو چوکے اور ایک چھکا لگا کر ناٹ آوٹ 20 رنز جوڑے ۔ کپتان سوریہ کمار یادو نے 2 گیندوں پر ایک چھکے کے ساتھ ناٹ آوٹ 7 رنز بنائے ۔ ہندوستان نے محض 4.3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 60 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ اس جیت کے ساتھ ہندوستان نے نہ صرف بڑا فرق پیدا کیا بلکہ یہ بھی واضح کر دیا کہ وہ اس ٹورنامنٹ میں جارحانہ اور بڑی کرکٹ کھیلنے کے موڈ میں ہے ۔ یو اے ای کے لیے واحد وکٹ جنید صدیقی نے حاصل کی۔ ایشیا کپ 2025 میں ہندستان نے شاندار آغاز کیا ہے ، ٹیم نے یو اے ای کے خلاف 58 رنز کے ہدف کا تعاقب صرف 27 گیندوں میں کر لیا۔ یہ ہندوستان کا تیز ترین رن کا تعاقب ہے ۔ شبمن گل نے 5ویں اوور کی تیسری گیند پر چوکا لگا کر ہندستان کو فتح دلائی۔ ہندستان نے یہ میچ 9 وکٹوں سے جیت لیا جس کے بعد ٹیم گروپ اے میں پہلے نمبر پر آگئی ہے ۔ اس سے قبل ہندستان نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے اتری یو اے ای کی ٹیم کے لیے عالیشان شرافو اور کپتان محمد وسیم نے پہلی وکٹ کے لیے 26 رنز جوڑے ۔ چوتھے اوور میں جسپریت بمراہ نے عالیشان شرافو (17 گیندوں پر 22 رنز) کو آوٹ کر کے ہندستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ اگلے ہی اوور میں ورن چکرورتی نے محمد زوہیب (2 رنز) کو آوٹ کر کے پویلین واپس بھیج دیا۔ اس کے بعد ہندستانی گیند بازی کے حملے کے سامنے یو اے ای کا کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر تک پچ پر ٹک نہ سکا۔ راہل چوپڑا (3)، ہرشیت کوشک (2)، حیدر علی (1) اور محمد وسیم (19) کو کلدیپ یادو نے آوٹ کیا۔ آصف خان (2)، دھرو پراشر (1) اور جنید صدیقی (0) کو شیوم دوبے نے اپنا شکار بنایا۔ ہندستانی گیند بازی کے حملے کے سامنے یو اے ای کی ٹیم 13.1 اوورز میں 57 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ہندوستان کے لیے کلدیپ یادو نے 2.1 اوورز میں 7 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ شیوم دوبے نے 2 اوورز میں 4 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔ جسپریت بمراہ، اکشر پٹیل اور ورن چکرورتی نے ایک ایک بلے باز کو آوٹ کیا۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments