سابق اسپنر روچندرن ایشون نے بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر پر تنقید کی اور ساتھ ہی مشورہ بھی دے دیا۔ رپورٹس کے مطابق39 سالہ ایشون نے 44 سالہ گوتم گمبھیر اور ٹیم مینجمنٹ پر کڑی تنقید کی اور ٹیم کے ہیڈ کوچ کو آل راؤنڈر واشنگٹن سندر سے متعلق مشورہ دیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہیڈ کوچ تیسرے میچ سے قبل واشنگٹن سندر کو واضح اور مستقل کردار دیں، انہیں مختلف بیٹنگ نمبرز اور محدود بولنگ کے باعث اپنی شناخت بنانے میں دشواری کا سامنا ہے۔ سابق بھارتی اسپنر کا کہنا تھا کہ سندر کو بنیادی بولر کے طور پر کھلایا جائے، جو بولنگ بھی کرسکتا ہو، اُس کے بیٹنگ آرڈر کو اوپر نیچے کرنے اور کم اوور کرانے سے اُس کی کارکردگی میں فرق آرہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق بھارت کی فنشنگ دونوں ہی میچز میں کمزور رہی، ٹیم بڑے اسکور کے باوجود آخری میں اپنی ردھم کھو بیٹھی، اس وقت ہاردک پانڈیا موجود نہیں تو نتیش ریڈی کو نہ کھِلانا کئی سوالوں کو جنم دے رہا ہے۔ سابق بھارتی اسپنر نے کہا کہ اس وقت جسپریت بمرا بھی دستیاب نہیں، ٹیم کی بولنگ کمزور پڑ گئی ہے، بھارت ہر میچ میں 30 سے 40 رنز کے خسارے میں ہے۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی

ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی