تہران ( ): ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پانی کے شدید بحران کے باعث تہران شہر خالی کرنے کا عندیہ دے دیا، انھوں نے کہا کہ اگر بارش نہ ہوئی تو شہر خالی کروانا پڑ سکتا ہے۔ ایرانی عوام سے خطاب کرتے ہوئے صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ نومبر کے آخر یا دسمبرکے شروع میں تہران میں پانی کی راشننگ شروع کریں گے، راشننگ کے دوران بھی بارش نہ ہوئی تو تہران خالی کروانا پڑ سکتا ہے۔ صدر مسعود پزشکیان نے کہا تہران میں پانی کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے، آنے والے دنوں میں بارش نہ ہوئی تو شہر میں پانی کی شدید قلت ہوگی، شہر کے مرکزی ذخائر میں صرف 2 ہفتوں کا پانی باقی ہے۔ روئٹرز کے مطابق تہران کی آبادی ایک کروڑ سے زیادہ ہے اور حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر ملک کو درپیش خشک سالی جاری رہی تو یہ شہر جلد ہی ناقابلِ رہائش ہو جائے گا۔ صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ اگر دسمبر تک بارش نہ ہوئی تو حکومت کو تہران میں پانی کی راشن بندی شروع کرنا ہوگی۔ پزشکیان نے 6 نومبر کو کہا ’’اگر ہم پانی کی تقسیم کو محدود بھی کر دیں اور پھر بھی بارش نہ ہو، تو ہمارے پاس بالکل پانی نہیں بچے گا، اس صورت میں شہریوں کو یہ جگہ خالی کرنی پڑے گی۔‘‘ شدید گرم موسمِ گرما کے بعد ایران میں پیدا ہونے والا آبی بحران صرف بارش کی کمی کا نتیجہ نہیں ہے۔ درجنوں ماہرینِ آب اور ناقدین نے حالیہ دنوں میں سرکاری میڈیا کو بتایا ہے کہ دہائیوں بھر کی بدانتظامی (بشمول ضرورت سے زیادہ ڈیموں کی تعمیر، غیر قانونی کنوؤں کی کھدائی اور غیر مؤثر زرعی طریقے) نے ملک کے آبی ذخائر ختم کر دیے ہیں۔ اس بحران نے اس قدر شدت اختیار کر لی ہے کہ سرکاری ٹی وی چینلز پر اس موضوع پر مباحثے اور خصوصی پروگرام نشر کیے جا رہے ہیں۔ اس سال ایران میں بارش میں 40 فی صد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، ایران کے کئی صوبوں میں 50 سے 80 فی صد پانی کی کمی کا سامنا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے پھر ویٹو کردی