International

ایرانی صدر کی وفات پر اقوام متحدہ میں ایک منٹ کی خاموشی پر اسرائیل سیخ پا

ایرانی صدر کی وفات پر اقوام متحدہ میں ایک منٹ کی خاموشی پر اسرائیل سیخ پا

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان نے ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اجلاس کے آغاز میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق پیر کو ہونے والے اس اجلاس کے موقع پر ہیلی کاپٹر حادثے پر اقوام متحدہ میں مختلف ممالک کے مندوبین نے کھڑے ہو کر ایک منٹ کے لیے خاموشی اختیار کی تھی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس اقدام پر اسرائیل کے مستقل مندوب گیلاد اردن نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی اور بدتمیزی کا مظاہرہ کیا اور وہ ارکان کے اس عمل پر غصے میں دکھائی دیے۔ اسرائیلی مندوب نے اپنے ویڈیو پیغام میں اس عمل پر شدید تنقید کی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی سفیر نے 2022ء میں اپنی تقریر کے دوران چند سیکنڈ کے لیے جنرل اسمبلی کے پبلک ہال میں صدر رئیسی کے خلاف ایک پلے کارڈ بھی اٹھایا تھا۔ یاد رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر افراد گزشتہ اتوار کو ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments