International

ایرانی رہنما علی شمخانی کی بیٹی کی شادی پر متنازعہ عروسی ملبوسات نے ہنگامہ برپا کر دیا

ایرانی رہنما علی شمخانی کی بیٹی کی شادی پر متنازعہ عروسی ملبوسات نے ہنگامہ برپا کر دیا

ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی کی بیٹی کی شادی کے موقعے پر پہنے گئے عروسی لباس کی وجہ سے انہیں سخت تنقید کا سامنا ہے، اگرچہ یہ شادی گذشتہ سال کے موسمِ بہار میں ہوئی تھی، لیکن حال ہی میں منظر عام پر آنے والی نئی ویڈیو نے ایران میں سوشل میڈیا پر زبردست بحث چھیڑ دی ہے۔ ویڈیو میں ایران کے سپریم لیڈر کے مشیر علی شمخانی اپنی بیٹی کا ہاتھ تھامے شادی ہال میں داخل ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ دلہن نے کھلے گلے والا لباس پہن رکھا ہے اور اس کے بال کندھوں پر بکھرے ہوئے ہیں، جب کہ ہال میں مہمانوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ ویڈیو سامنے آتے ہی ایرانی شہریوں نے سوال اٹھایا کہ جب عام خواتین اور لڑکیوں کو زبردستی حجاب پہننے پر مجبور کیا جاتا ہے اور ان پر سخت لباس کے قوانین نافذ ہیں، تو پھر حکومتی اہلکاروں کے اہلِ خانہ پر یہ قوانین کیوں لاگو نہیں ہوتے؟ بعض سوشل میڈیا صارفین نے طنزیہ تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ "اخلاقی پولیس، بے روزگاری اور غربت عوام کا حصہ ہیں، جبکہ شاہانہ تقریبات عوام کے پیسوں سے حکمرانوں کا حق بن چکی ہیں"۔ اتوار کے روز عبرانی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے نام سے منسوب ایک فارسی اکاؤنٹ نے بھی سماجی پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شادی کی ویڈیو شیئر کی اور لکھاکہ "شمخانی کی بیٹی کو تاخیر سے ہی سہی، شادی کی مبارکباد!"۔ علی شمخانی ماضی میں ایران کی مصلحتِ نظام کونسل کے رکن رہ چکے ہیں۔ وہ گذشتہ سال جون میں اسرائیلی حملے میں زخمی ہوئے تھے۔ اسی دوران ان کی بیٹی کی شادی تہران کے ایک معروف ہوٹل میں ہونے پر انہیں پہلے بھی شدید عوامی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments