International

ایران یورپی ممالک سے مذاکرات کیلئے تیار

ایران یورپی ممالک سے مذاکرات کیلئے تیار

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ہم یورپی ممالک سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور ہالینڈ کے وزیر خارجہ کیسپرویلڈ کیمپ کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں انہوں نے کہا کہ ہم یورپی ممالک کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے علاقائی ترقی میں ایران کے کردار کی اہمیت کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ اختلافات کو حل کرنے کے لیے سفارتکاری کو استعمال میں لانے کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے جی 7 ممالک کی جانب سے خطے کے عدم استحکام کے حوالے سے بیان کو رد کردیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہماری ایٹمی سرگرمیاں ہماری تکنیکی اور صنعتی ضروریات اور عالمی حقوق اور پابندیوں کے مطابق ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments