International

ایران میں خشک سالی کے بعد بارش سے سیلابی صورتحال

ایران میں خشک سالی کے بعد بارش سے سیلابی صورتحال

مغربی ایران میں بارش سے سیلاب کے باعث کئی علاقوں میں صورتحال بگڑ گئی۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق خشک سالی کے بعد پہلی بار بارش سے سیلابی کیفیت پیدا ہو گئی ہے اور موسمیاتی ادارے نے 6 مغربی صوبوں میں سیلاب کی وارننگ جاری کر دی ہے۔ 31میں سے18صوبوں میں بارش کی پیشگوئی پر عوام کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایران دہائیوں کے بدترین پانی کے بحران سےدوچار رہا ہے جس سے ذخائر تقریباً خالی ہیں۔ ایران میں بارش کی سطح اوسط سے 85 فیصد کم ہے اور تہران سمیت کئی علاقوں میں نلکےخشک ہیں۔ پانی کے بحران کی بڑی وجوہات بدانتظامی، غیرقانونی کنویں اور غیرمؤثر زرعی نظام قرار دیا گیا ہے۔ خشک سالی سے زمین کی پانی جذب کرنے کی صلاحیت کم اور فلیش فلڈز کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ ایرانی میڈیا نے ایلام اور کردستان میں سیلابی پانی کی ویڈیوز بھی جاری کی ہیں۔ ایران کی پہلی کلاؤڈ سیڈنگ رواں سال لیک ارمیا کے اوپر انجام کو پہنچی۔ کلاؤڈسیڈنگ صرف مخصوص حالات میں کارآمد ہوگی جو پانی کے بحران کاحل نہیں۔ ایرانی موسمیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ کلاؤڈسیڈنگ مہنگی ہے اور بارش ضرورت کے مقابلے میں بہت کم ہوئی، تہران میں کلاؤڈ سیڈنگ کےحالات تاحال پیدانہیں ہوئے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments