International

ایران میں افغان قیدی کو پھانسی دے دی گئی

ایران میں افغان قیدی کو پھانسی دے دی گئی

تہران : ایران نے منشیات سے متعلق جرم میں ایک افغان قیدی کو پھانسی دے دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی جیل میں قید ایک افغان قیدی کو منگل کے روز یزد سینٹرل جیل میں 2 ایرانی شہریوں کے ساتھ منشیات سے متعلق الزامات پر پھانسی دے دی گئی، افغان شہری اسلام میر سعید کو 20 اکتوبر کو یزد کی مرکزی جیل میں سزائے موت دی گئی تھی۔ 59 سالہ اسلام میر سعید کے 21 سالہ بیٹے کو بھی جرم میں مبینہ شراکت کے الزام میں 9 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے اور وہ تاحال جیل میں قید ہے۔ افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ منشیات سے متعلق جرائم میں قید 7 ایرانی شہریوں کو بھی اتوار کے روز تبریز، سمنان، ملایر، بروجرد، قزوین، اور گرگان کی مختلف جیلوں میں پھانسی دی گئی۔ ایرانی حکام اور سرکاری میڈیا نے عوامی طور پر پھانسیوں کی تصدیق نہیں کی ہے۔ ایرانی ہیومن رائٹس نامی تنظیم نے حالیہ برسوں میں ایران میں منشیات سے متعلق پھانسیوں میں نمایاں اضافے کو اجاگر کیا ہے۔ 2024 میں افغان شہریوں سمیت کم از کم 503 افراد کو پھانسی دی گئی، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 6.6 فی صد زیادہ تعداد ہے، اور 2020 میں ریکارڈ کی گئی تعداد سے 20 گنا زیادہ ہے۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments