برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیوں کے بعد مشترکہ بیان میں کہا کہ ایران کے ساتھ سفارتی رابطے اور مذاکرات جاری رکھیں گے۔ تینوں ملکوں کی جانب سے جاری کیے گئے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ ایران اشتعال انگیز اقدامات سے باز رہے۔ جوہری تحفظ کی طےکردہ قانونی پابندیوں کی پاسداری کرے۔ نیو یارک سے خبر ایجنسی کے مطابق ایران پر اقوام متحدہ کی معاشی اور ہتھیاروں کی پابندیوں کا گزشتہ رات سے دوبارہ اطلاق ہوگیا ہے، جن میں معاشی، تجارتی، سفری اور ہتھیاروں کی پابندیاں شامل ہیں۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ منسوخ شدہ قراردادوں کو دوبارہ فعال کرنا قانونی طور پر بے بنیاد اور ناقابلِ جواز ہے، قومی حقوق اور مفادات کا مضبوطی سے دفاع کریں گے۔ وزارتِ خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ ایرانی عوام کے حقوق اور مفادات کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی اقدام کا مناسب اور سخت جواب دیا جائے گا۔
Source: Social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
ھند رجب پر بنی فلم کے لیے وینس فلم میلے میں غیر معمولی پذیرائی، 23 منٹ تک تالیاں بجتی رہیں
سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے پھر ویٹو کردی