Sports

ایران کا سعودی عرب پر حملہ، رونالڈو نجی طیارے میں میڈرڈ روانہ

ایران کا سعودی عرب پر حملہ، رونالڈو نجی طیارے میں میڈرڈ روانہ

عالمی شہرت یافتہ پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا نجی طیارہ ایرانی حملوں کے بعد سعودی عرب سے میڈرڈ روانہ ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاض میں امریکی سفارت خانے پر حملے کے بعد 41 سالہ رونالڈو کا نجی طیارہ رات 8 بجے ریاض سے روانہ ہوا اور تقریباً 1 بجے میڈرڈ پہنچا۔ فلائٹ ٹریکر کے مطابق طیارہ مصر اور بحیرہ روم کے اوپر سے گزرتے ہوئے اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ پہنچا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی کلب النصر کے اسٹار فٹبالر کے نجی طیارے کی مالیت تقریباً 61 ملین پاؤنڈ بتائی گئی۔ خیال رہے کہ رونالڈو ریاض میں اپنی منگیتر جارجینا روڈریگز اور 5 بچوں کے ساتھ مقیم تھے۔ تاہم یہ تصدیق نہیں ہو سکی کہ خاندان پرواز میں موجود تھا یا نہیں۔ واضح رہے کہ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق گزشتہ رات کے دوران سعودی عرب میں قائم امریکی سفارتی ہیڈکوارٹر پر 2 ڈرون حملے کیے گئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق بحرین میں بھی ایک عمارت تباہ کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی چوتھے روز میں داخل ہو چکی ہے، جس کے باعث سینکڑوں غیر ملکی شہری خطے سے انخلاء کر رہے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments