International

ایران کا بھارتی شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری بند کرنے کا اعلان

ایران کا بھارتی شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری بند کرنے کا اعلان

تہران: ایران نے بھارتی شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری بند کرنے کا اعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران نے عام پاسپورٹ رکھنے والے بھارتی شہریوں کے لیے اپنا یکطرفہ سیاحتی ویزا منسوخی کا نظام معطل کردیا ہے۔ 22 نومبر سے عام پاسپورٹ والے بھارتی مسافر ایران میں ویزا کے بغیر داخل نہیں ہوسکیں گے اور انہیں داخلے اور ٹرانزٹ دونوں کے لیے ویزا حاصل کرنا ہوگا۔ اب بھارتی شہریوں کو ایرانی ویزا کے لیے پیشگی درخواست دینا ہوگی، بورڈنگ کے وقت ویزا حاصل کرنا ہوگا۔ اس سے قبل بھارتی سیاحوں کو بعض شرائط کے تحت بغیر ویزا کے ایران میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی تھی جو کہ حالیہ برسوں میں سیاحت کو فروغ دینے اور اہم ایشیائی شراکت داروں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کی تہران کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایران کی جانب سے یہ اقدام ایسے متعدد واقعات سامنے آنےکے بعدکیا گیا ہے جن بھارتی شہریوں کو ملازمت کے جھوٹے وعدوں یا دوسرے ممالک تک آگے لے جانے (ڈنکی) کے بہانے ایران بلایا گیا اور ایران پہنچنے پر ان میں سے کئی افراد کو اغوا کرکے تاوان کا مطالبہ کیا گیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments