جرمنی اور برطانیہ کے ایران مخالف رویئے اور اقدامات کے بعد تہران میں جرمن سفیر اور برطانوی ناظم الامورکو وزارت خارجہ میں طلب کرلیا گیا انسانی حقوق کونسل میں جرمنی اور برطانیہ کے غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز رویئے نیز ان کی جانب سے ایران مخالف قرار داد پیش کئے جانے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے شعبہ خواتین و حقوق بشر کی ڈائریکٹرجنرل فروزندہ ودیعتی نے جرمن سفیر اور برطانوی ناظم الامور کو طلب کرکے اسلامی جمہوریہ ایران کے شدید اعتراض سے انہیں مطلع کیا۔ انہوں نے ایرانی عوام کے خلاف مسلط کردہ جنگ کے دوران صدام حکومت کو جرمنی سے کیمیائی اسلحے کی سپلائی کا ذکر کرتے ہوئے،انسانی حقوق کونسل سے بطور حربہ کام لینے اور ایرانی عوام پر دباؤ ڈالنے کے لئے انسانی حقوق سے غلط فائدہ اٹھانے کی مذمت کی۔ ایرانی وزارت خارجہ کی شعبہ خواتین و حقوق بشر کی ڈائریکٹر جنرل نے جرمن سفیر اور برطانیہ کے ناظم الامور کو ایرانی تیل کی صنعت قومی تحویل میں لئے جانے کے دن طلب کیا تھا۔ انھوں نے اس موقع پر ایران کے داخلی امور میں برطانوی حکومت کی مداخلت پسندانہ پالیسیوں کی طویل تاریخ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، انسانی حقوق کونسل میں برطانیہ کے ایران مخالف اقدامات کو غیر تعمیری قرار دیا اور کہا کہ یہ رویہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اداروں کا اعتبار ختم ہوجانے اور ان سے ملکوں کا اعتماد اٹھ جانے کا باعث ہے۔ محترمہ فروزندہ ودیعتی نے برطانیہ اور جرمنی کی جانب سے، مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے نسل کشی پر مبنی جرائم نیز ایرانی عوام کے خلاف امریکا کی یک طرفہ پابندیوں کی حمایت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ممالک اس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ انسانی حقوق کے دفاع کا دعوی کریں۔ انھوں نے اسی طرح برطانوی پارلیمنٹ میں، اس ملک کے وزیر خارجہ کے بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے یورپی ملکوں کی جانب سے عہد وپیمان کی مسلسل خلاف ورزیوں منجملہ جامع ایٹمی معاہدے پر عمل نہ کرنے اور ایرانی عوام کے خلاف امریکا کی ظالمانہ پابندیوں میں ان کی مشارکت کا ذکر کیا اور برطانوی ناظم الامور کو یاد دہانی کرائی کے ایران کا ایٹمی پروگرام ہمیشہ پرامن اور ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کی نگرانی میں رہا ہے اور سیاسی اہداف کے تحت بے بنیاد الزام تراشیوں کی تکرار سے حقائق تبدیل نہیں ہوتے۔ برطانوی ناظم الامور اور جرمن سفیر نے وعدہ کیا کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے اعتراضات سے اپنی حکومتوں کو مطلع کریں گے۔
Source: social media
ایردوآن کو امریکی ایف-35 پروگرام میں ترکیہ کی دوبارہ مرحلہ وار شمولیت کا یقین
ایرانی جوہری پروگرام کسی اور مقام سے شروع ہو سکتا ہے: ٹرمپ
اسرائیل اب تجاویز قبول کرے ورنہ ہم نئی جنگ کے لیے تیار ہیں، حماس کمانڈر
کیا چینی صدر شی جنپنگ غائب ہو گئے! چین میں اقتدار بدلنے کی چہ می گوئیاں ہو گئیں شروع
ٹیکساس، بدترین سیلابی صورتحال، حادثات میں 27 ہلاک، 20 لڑکیاں لاپتا
اسرائیلی حملوں میں مزید 60 فلسطینی شہید، 9 امدادی مراکز پر شہید کیے گئے
بھوک کی شدت سے غزہ میں عوام بے ہوش؛ ڈبلیو ایچ او کی انتہائی دل دہلانے والی رپورٹ
آئندہ ہفتے غزہ میں جنگ بندی معاہدہ ہوسکتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
حماس نے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے لیے حامی بھرلی، ٹرمپ نے خیر مقدم کیا
ایرانی صدر کا اسرائیلی جرائم کیخلاف مسلم اتحاد کا مطالبہ
حکومت اور فوج کے درمیان کشیدگی، اسرائیلی وزیر اعظم اپنے چیف آف سٹاف پر چلا اٹھے
امریکی ریاست ٹیکساس اچانک آنے والے سیلاب سے 24 افراد ہلاک، سمر کیمپ میں موجود بچیوں سمیت 25 لاپتہ
’ہماری زبان بولتے ہیں،‘ نیو یارک میئر کے امیدوار ظہران ممدانی کی لَو سٹوری سے جین زی متاثر
برطانیہ میں فلسطین کے حامیوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں شدت/ 20 سے زائد مظاہرین گرفتار