فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو کا کہنا ہے کہ ایران اس برس ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ میں ’شرکت کرے گا‘، جو کہ امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں کھیلا جائے گا۔ امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے سبب ایرانی ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت پر شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں۔ تاہم فیفا کے صدر کا کہنا ہے کہ ’ایران ضرور امریکہ میں کھیلے گا۔ اس کی وجہ بہت سادہ ہے، ہمیں متحد رہنا ہے۔ ہمیں لوگوں کو جوڑنا ہے۔‘ کینیڈا میں منعقد ہونے والی فیفا کانگریس میں ایرانی فٹبال فیڈریشن کے صدر مہدی تاج سمیت دیگر حکام کو بھی شریک ہونا تھا، مگر 211 ممالک میں سے ایران ہی وہ واحد ملک تھا جس کے نمائندے وہاں موجود نہیں تھے۔ ایران کی تسنیم ایجنسی نے اس سے قبل رپورٹ کیا تھا کہ ان کا وفد کینیڈا میں امیگریشن حکام کے رویے کے سبب بارڈر کنٹرول سے ہی واپس لوٹ گیا تھا۔ کینیڈا کی وزیرِ خارجہ انیتا آنند کا کہنا ہے کہ وہ سمجھتی ہیں کہ ایرانی وفد کے ملک میں داخلے کی اجازت کو ’منسوخ‘ کر دیا گیا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ ایرانی فٹبال ایسوسی ایشن کے سربراہ تاج مہدی کے پاسدارانِ انقلاب سے تعلقات ہیں۔ جمعرات کو صدر ٹرمپ سےجب ایران کے فُٹبال ورلڈ کپ میں حصہ لینے کے حوالے سے پوچھا گیا، تو ان کا کہنا تھا کہ ’اگر جیانی کہتے ہیں تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں۔ میرے خیال میں انھیں کھیلنے دینا چاہیے۔‘
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے