International

ایران اس لمحے پر پچھتائے گا، اسرائیلی وزیر کی دھمکی

ایران اس لمحے پر پچھتائے گا، اسرائیلی وزیر کی دھمکی

اسرائیلی وزیر خزانہ بیزالیل سموترخ نے تل ابیب پر میزائل حملے پر ردعمل دیا اور کہا کہ تہران اس لمحے پر پچھتائے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دھمکی آمیز بیان میں 44 سالہ اسرائیلی وزیر خزانہ نے کہا کہ غزہ، حزب اللّٰہ اور لبنانی ریاست کی طرح ایران بھی اس لمحے پر پچھتائے گا۔ مزاحمتی تنظیموں حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللّٰہ سربراہ حسن نصر اللّٰہ کو مختلف اوقات میں اسرائیل کی طرف سے نشانہ بنائے جانے کے بعد تہران نے ردعمل دیا اور اسرائیل پر 400 میزائل فائر کیے ہیں۔ عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کے میزائل کا ہدف اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب تھا، جس کے بعد پورے اسرائیل میں سائرن بجنے لگے۔ دوسری طرف اسرائیل پر ایران کے حملے کی خبر سامنے آتے ہی امریکی صدر جو بائیڈن نے قومی سلامتی ٹیم کی میٹنگ طلب کرلی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments