Sports

اینڈی پائی کرافٹ بھارتی ٹیم کیلئے فکس ریفری ہیں، رمیز راجہ

اینڈی پائی کرافٹ بھارتی ٹیم کیلئے فکس ریفری ہیں، رمیز راجہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ اینڈی پائی کرافٹ بھارتی ٹیم کے لیے فکس ریفری ہیں، وہ بھارت کے 90 میچوں میں میچ ریفری رہے ہیں، مجھے لگتا ہے یہ بھارت کے فیورٹ میچ ریفری ہیں۔ لاہور میں ایشا کپ اور اینڈی پائی کرافٹ سے متعلق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، رمیز راجہ اور نجم سیٹھی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کچھ دیر پہلے میچ ریفری نے کپتان اور ٹیم منیجر سے معذرت کی ہے، آئی سی سی سے 14 ستمبر کے میچ میں خلاف ورزیوں کی انکوائری کی درخواست کی ہے، سابق چیئرمین نجم سیٹھی اور رمیز راجا سے صورتحال پر مشاورت کی۔ محسن نقوی نے کہا کہ اللّٰہ کا شکر ہے کہ پاکستان کی عزت برقرار رکھی، ٹیم سے امید ہے کہ اب پرفارم کرکے دکھائے گی۔ سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ پی سی بی کا ہمیشہ موقف رہا ہے کہ کھیل میں سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ رمیز راجہ نے کہا کہ یہ پاکستان کی ایک فتح ہے، جو بھی جذبات مجروح ہوئے ہیں اب ٹیم کارکردگی دکھائے، اب سب کی توجہ کرکٹ پر ہونی چاہیے، کرکٹ کو کرکٹ ہی رہنا چاہیے سیاسی پلیٹ فارم نہیں۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments