نئی دہلی۔ روماریو شیفرڈ کی ہیٹ ٹرک، ہیٹ مائر کی طوفانی نصف سنچری اور شاندار کیچ کی بدولت ویسٹ انڈیز نے ایڈن گارڈنز میں اسکاٹ لینڈ کو شکست دے کر اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز کیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے، ویسٹ انڈیز نے ہفتے کو ایڈن گارڈنز میں T20 ورلڈ کپ کے اپنے افتتاحی میچ میں ا سکاٹ لینڈ کے خلاف 5 وکٹوں پر 182 رن کا اسکور کھڑا کیا ۔ اس کے بعد شیفرڈ کے ایک اوور نے میچ ویسٹ انڈیز کے حق میں کر دیا۔ درمیانی اوورز میں بائیں ہاتھ کے بلے باز ہیٹمائر کی جارحانہ بلے بازی نے میچ کا رخ ہی بدل دیا۔ انہوں نے 36 گیندوں پر 64 رنز بنائے جس میں 6 چھکے اور دو چوکے شامل تھے۔ انہوں نے صرف 22 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ ادھر روماریو شیفرڈ کی 17ویں اوور میں ہیٹ ٹرک اور میچ میں پانچ وکٹوں نے کیریبین ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ ویسٹ انڈیز کا آغاز توقعات کے مطابق نہیں تھا۔ پاور پلے میں ٹیم بغیر کوئی وکٹ کھوئے صرف 33 رنز ہی بنا سکی۔ مارک واٹ کی قیادت میں اسپنرز نے ابتدائی اوورز میں کسی ہوئی گیند بازی کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو 10 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر صرف 66 رنز تک محدود رکھا ۔ تاہم، ہیٹمائر نے پھر اسپنرز کے خلاف جارحانہ انداز اپنایا۔۔ روو مین پاویل نے ہیٹمائر کا اچھی طرح سے سپورٹ کیا ۔ دونوں نے مل کر 37 گیندوں میں 81 رنز کی تیز رفتار پارٹنر شپ کی۔ 183 کے ہدف کے تعاقب میں اسکاٹ لینڈ کی شروعات خراب رہی اور اس نے پاور پلے میں تین وکٹیں گنوا دیں۔ اس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔ بیرنگٹن اور بروس نے اننگز کو مستحکم کرنے کی کوشش کی لیکن ایسا لگ رہا تھا کہ آج ویسٹ انڈیز کا دن ہے۔ ویسٹ انڈیز کی اننگز کے آخری اوور میں چھکا لگانے والے روماریو شیفرڈ نے گیند سے تباہی مچا دی۔ چار اوور میں 20 رنز کے عوض پانچ بلے بازوں کو آؤٹ کرنے والے شیفرڈ نے اننگز کے 17ویں اوور میں ہیٹ ٹرک کی۔ جیسن ہولڈر نے بھی شیفرڈ کا اچھا ساتھ دیا، انہوں تین وکٹیں حاصل کیں۔اس طرح ویسٹ انڈیز نے یہ میچ 35 رنز سے جیت لیا۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی