Sports

ایلینڈے کی ہیٹ ٹرک، انٹرمیامی نے نیویارک سٹی ایف سی کےخلاف شاندار فتح حاصل کرلی

ایلینڈے کی ہیٹ ٹرک، انٹرمیامی نے نیویارک سٹی ایف سی کےخلاف شاندار فتح حاصل کرلی

ٹاڈیو ایلینڈے نے ایم ایل ایس کپ پلے آف مقابلے میں شاندار ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے انٹرمیامی کو نیویارک سٹی ایف سی کےخلاف فتح سے ہمکنار کردیا۔ ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے رائٹ مڈفیلڈر نے ایم ایل ایس کپ پلے آف میں اپنے گولز کی تعداد کو ہیٹ ٹرک کےساتھ 8 تک پہنچا دیا، انھو ںے اس مرحلے میں زیادہ گولز کرنے کا لیگ ریکارڈ بھی برابر کردیا۔ نیویارک ایف سی کے خلاف میامی نے 5-1 سے فتح اپنے نام کی، ،میچ میں لیونل میسی نے بھی اپنا حصہ ڈالا اور اسسٹ کے ذریعے انٹرمیامی کو گول اسکور کرنے میں مدد فراہم کی۔ پلے آف میچ کے 14 ویں منٹ میں ہی انٹرمیامی نے ٹاڈیو ایلینڈے کے گول کی بدولت سبقت حاصل کی، دوسرا گول بھی ایلینڈے نے ہیڈر کے ذریعے داغا۔ تاہم نیویاک ایف سی کے جسٹن ہیک نے 37 ویں منٹ میں گول داغتے ہوئے اسکور 2-1 کردیا، کھیل کے آخری 25 منٹ میں انٹرمیامی نے مزید 3 گول داغتے ہوئے اپنا اسکور 5-1 تک پہنچا دیا اور اسی پر مقابلے کا اختتام ہوا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments