ٹیسلا کے بانی اور سی ای او ایلون مسک کو دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا کارپوریٹ تنخواہ کا پیکیج مل گیا تاہم کون سی کڑی شرائط پوری کرنی ہوں گی؟ تفصیلات کے مطابق ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کی ریکارڈ توڑ تنخواہ اور کارکردگی پیکج کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں، جس کے تحت انہیں ایک کھرب ڈالر مالیت کے اسٹاک دیے جائیں گے، بشرطیکہ مقررہ اہداف پورے ہوں۔ ٹیسلا کے شیئر ہولڈرز نے یہ تاریخی پے پیکج بھاری اکثریت سے منظور کیا، جس میں 75 فیصد سے زائد ووٹ مسک کے حق میں آئے۔ پیکج کے اہداف میں شامل ہیں۔ ایلون مسک کیلئےایک ملین روبوٹیکسی سڑکوں پرلانےکاہدف بھی شامل ہیں ، ٹیسلا کی فل سیلف ڈرائیونگ کے 10 ملین سبسکرائبرز کا ٹارگٹ مقرر کر دیا گیا۔ مسک کیلئے ٹیسلا کی مارکیٹ ویلیو 1.5 ٹریلین سے بڑھا کر 2 ٹریلین کرنے کا پہلا سنگ میل ہوگا جبکہ ٹیسلا کی ویلیو بڑھانے کے مزید 9 مراحل طے اور 8.5 ٹریلین ڈالر تک کا سفر لازمی قرار دیا گیا، اہداف پورے ہوتے ہی ایلون مسک دنیا کے پہلے کھرب پتی بن سکتے ہیں۔ بلومبرگ کی رپورٹ میں بتایا کہ ایلون مسک کی موجودہ دولت 473 ارب ڈالر ہے اور ٹیسلا کے شیئرز نے پچھلے چھ ماہ میں 62 فیصد اضافہ دیکھا، جبکہ پیکج کے اعلان کے بعد پری مارکیٹ میں مزید اضافہ ہوا۔ مزید برآں، اپریل میں ٹیسلا کی خودکار سائبر کیب کی پروڈکشن شروع ہوگی اور مسک ٹیسلا کا نیکسٹ جنریشن روڈسٹر بھی متعارف کرائیں گے۔ اگر تمام اہداف مکمل ہو گئے تو ایلون مسک دنیا کے پہلے کھرب پتی بن سکتے ہیں
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
ھند رجب پر بنی فلم کے لیے وینس فلم میلے میں غیر معمولی پذیرائی، 23 منٹ تک تالیاں بجتی رہیں