جنوبی امریکی ملک ایکواڈور میں واقع جیل میں خوفناک ہنگامہ آرائی کے دوران کم از کم 31 قیدی ہلاک ہوگئے، یہ واقعہ شہر مچالا کی جیل میں پیش آیا۔ ایکواڈور کی جیل انتظامیہ کے مطابق 27 قیدیوں کی موت پھانسی کے باعث فوری طور پر واقع ہوئی۔ انتظامیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری بیان میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ اتوار کو ہی اسی جیل میں ایک اور جھڑپ کے دوران چار قیدیوں کی ہلاکت بھی رپورٹ ہوئی تھی، جسے پولیس کی خصوصی ٹیموں نے بعد میں قابو میں کر لیا۔ جیل حکام کے مطابق یہ تصادم قیدیوں کو ایک نئے سیکیورٹی والے سیل میں منتقل کرنے کے فیصلے پر شروع ہوا۔ ایکواڈور میں حالیہ برسوں کے دوران جیلوں میں پُرتشدد فسادات معمول بن چکے ہیں، جس میں اب تک سیکڑوں قیدی اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ صدر ڈینیئل نوبوا کی حکومت نے منظم جرائم اور گینگ وار کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کیا ہے، تاہم ملک بھر میں جیلوں کے اندر طاقت کے حصول کی جنگ نے صورتِ حال کو مزید خطرناک بنا دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایکواڈور کی جیلیں رکنے کی گنجائش سے کہیں زیادہ قیدیوں سے بھری ہوئی ہیں اور گینگز کے درمیان منشیات کی اسمگلنگ اور طاقت کے تنازع نے انہیں جنگی میدان میں تبدیل کر دیا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
ھند رجب پر بنی فلم کے لیے وینس فلم میلے میں غیر معمولی پذیرائی، 23 منٹ تک تالیاں بجتی رہیں