Sports

انڈین کرکٹر ہاردک پانڈیا کی ممکنہ گرل فرینڈ ماہیکا شرما کون ہیں؟

انڈین کرکٹر ہاردک پانڈیا کی ممکنہ گرل فرینڈ ماہیکا شرما کون ہیں؟

انڈین پریمیئر لیگ کے میچز میں نئی تاریخ رقم کرنے والے انڈین کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا ایک مرتبہ پھر شائقین کے دلوں پر چھائے ہوئے ہیں۔ ہاردک پانڈیا کے چوکوں اور چھکوں پر تو شائقین نظر رکھے ہی ہوئے ہیں لیکن آل راؤنڈر کی ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی چہ مگوئیاں ہوتی رہتی ہیں۔ انڈین ویب سائٹ کوئی موئی کے مطابق ہاردک پانڈیا ماڈل اور اداکارہ ماہیکا شرما کے ساتھ کئی موقعوں پر ساتھ دکھائی دیے ہیں۔ خیال رہے کہ جولائی 2024 میں ہاردک پانڈیا نے اپنی اہلیہ نتاشا سٹینکووچ سےعلیحدگی کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔ سماجی رابطوں کی ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ پر ہاردک پانڈیا نے لکھا تھا کہ ’چار سال تک ساتھ رہنے کے بعد نتاشا اور میں نے باہمی رضامندی سے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم اپنے راستے جدا کر لیں۔‘ انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے متعلق بات کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’ہم نے اس رشتے کو نبھانے کی پوری کوشش کی، ہم یہ سمجھتے ہیں کہ علیحدگی کا یہ فیصلہ ہم دونوں کے حق میں بہترین ہے۔ اب ایک مرتبہ پھر ہاردک پانڈیا کی ذاتی زندگی کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں اور یہی کہا جا رہا ہے کہ وہ ماہیکا شرما کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ حال ہی میں دبئی میں انڈیا پاکستان کے درمیان کھیلے گئے میچ کے لیے بھی ماہیکا شائقین کے درمیان دکھائی دیں اور ٹیم انڈیا کے لیے خوب پرجوش تھیں۔ سوشل میڈیا صارفین میں بھی ماہیکا شرما کے حوالے سے خاصا تجسس پایا جاتا ہے۔ ماہیکا شرما انڈیا کی فیشن اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں جانی پہچانی شخصیت ہیں اور بطور ماڈل بھی توجہ کا مرکز رہی ہیں۔ انہوں نے کالج سے اکنامکس اور فائنانس کے مضامین میں گریجوایٹ کیا تھا اور پڑھائی کے بعد فیشن کی دنیا میں قدم رکھا۔ ماہیکا شرما فیشن انڈسٹری کے چند بڑے ناموں کے ساتھ کام کر چکی ہیں جن میں منیش ملہوترا، انیتا ڈونگرے، تارن تاہلیانی اور امیت اگروال شامل ہیں۔ ماہیکا شرما کو انڈین فیشن ایوارڈز 2024 میں ’ماڈل آف دا ایئر‘ سے بھی نوازا گیا تھا۔ ماہیکا شرما اور ہاردک پانڈیا کے درمیان ممکنہ تعلق سے متعلق چہ مگوئیاں ایک تصویر کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شروع ہوئیں۔ اس تصویر میں ماہیکا شرما سرخ لباس میں ملبوس اپنی سیلفی بنا رہی ہیں لیکن فینز کا کہنا تھا کہ پس منظر میں ہاردک پانڈیا بھی موجود تھے۔ اس کے بعد یہ بات بھی سامنے آئی کہ دونوں ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر فالو کرتے ہیں۔ اگرچہ دونوں میں سے کسی ایک نے بھی اپنے ممکنہ تعلق کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی لیکن شائقین کے خیال میں ہاردک پانڈیا اپنی طلاق کے بعد ماہیکا شرما کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments