Sports

ای ڈی نے منی لانڈرنگ کے معاملے میں کرکٹر سریش رینا اور دھون کے 11.14 کروڑ روپے کے اثاثہ جات ضبط کیے

ای ڈی نے منی لانڈرنگ کے معاملے میں کرکٹر سریش رینا اور دھون کے 11.14 کروڑ روپے کے اثاثہ جات ضبط کیے

نئی دہلی، 6 نومبر :انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعرات کے روز منی لانڈرنگ کے انسداد کے قانون (پی ایم ایل اے ) 2002 کے تحت سابق ہندوستانی کرکٹر سریش رینا اور شیکھر دھون کے 11.14 کروڑ روپے کے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثہ جات کو ضبط کرلیا۔ قرقی میں سریش رینا کے نام پر 6.64 کروڑ روپے کی میوچوئل فنڈ کی سرمایہ کاری اور شیکھر دھون کے نام سے 4.5 کروڑ روپے کی غیر منقولہ جائیداد شامل ہے ۔ ای ڈی نے آج یہاں جاری بیان میں دونوں کرکٹروں کے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثوں کی قرقی کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس کی تحقیقات مختلف ریاستی پولس ایجنسیوں کی جانب سے غیر قانونی آف شور بیٹنگ پلیٹ فارم کے خلاف درج ایف آئی آر پر مبنی ہے ۔ 1xبی ای ٹی ایک آن لائن جوا کھیلنے کی کمپنی ہے ۔ کمپنی کی بنیاد 2007 میں رکھی گئی تھی اور اس کا صدر دفتر قبرص میں ہے ۔ ای ڈی کی تحقیقات سے انکشاف ہوا ہے کہ 1xبی ای ٹیاور اس کے سروگیٹ برانڈز نے ہندوستان بھر میں غیر قانونی آن لائن بیٹنگ اور جوئے بازی کی سرگرمیوں میں سہولت فراہم کی۔ ایجنسی کی تحقیقات میں اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ دونوں کرکٹروں نے اپنے نمائندوں کے ذریعے 1xبی ای ٹی کو فروغ دینے کے لیے غیر ملکی اداروں کے ساتھ جان بوجھ کر اشتہارات کے معاہدے کیے تھے ۔ یہ اشتہارات غیر ملکی اداروں کے ذریعے رقوم کے غیر قانونی ذرائع کو چھپانے کے لیے رقوم کی ادائیگی کے بدلے شائع کیے گئے تھے ، جو کہ غیر قانونی سٹہ بازی کی سرگرمیوں سے حاصل ہونے والی آمدنی تھی۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ 1xبی ای ٹی ہندوستان میں بغیر اجازت کے کام کر رہا تھی اور سوشل میڈیا، آن لائن ویڈیو اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے ہندوستانی صارفین کو نشانہ بنانے کے لیے سروگیٹ برانڈ اور اشتہارات کا استعمال کر رہی تھی۔ ای ڈی کی تحقیقات میں 1000 کروڑ روپے سے زیادہ کی منی لانڈرنگ کا انکشاف ہوا ہے ۔ ایجنسی کی تحقیقات سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ صارفین سے جمع کیے جانے والے فنڈز کو سفید کرنے کے لیے متعدد ادائیگی کے گیٹ ویز استعمال کیے گئے تھے ۔ یہ 1,000 کروڑ سے زیادہ کی منی لانڈرنگ کی نشاندہی کرتا ہے ۔ پی ایم ایل اے کے تحت تلاشی کے بعد، ای ڈی نے چار پیمنٹ گیٹ ویز پر چھاپے مارے ، جس کے نتیجے میں فوجداری ثبوت ضبط کیے گئے ۔ ان پیمنٹ گیٹ ویز سے منسلک 60 سے زیادہ بینک اکا¶نٹس منجمد کر دیے گئے ہیں، جن میں اب تک 4 کروڑ سے زیادہ روپے منجمد ہیں۔ اس طرح کے معاملات کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے عوامی ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جان بوجھ کر ایسی سرگرمیوں میں مدد کرنے والے کے خلاف پی ایم ایل اے کے تحت مقدمہ چلایا جا سکتا ہے ، جس میں سات سال تک قید اور جائیداد کی ضبطی کی سزا ہو سکتی ہے ۔ اگر شہریوں کو اکا¶نٹ کے غلط استعمال کا شبہ ہو تو وہ فوری طور پر اپنے بینک اور مقامی پولس کو مطلع کریں۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments