Sports

ای سی بی نے  یو اے ای میں جاری انگلینڈ لائنز کا دورہ منسوخ کردیا

ای سی بی نے یو اے ای میں جاری انگلینڈ لائنز کا دورہ منسوخ کردیا

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے یو اے ای میں جاری انگلینڈ لائنز کا دورہ منسوخ کردیا۔ انگلینڈ لائنز اور پاکستان شاہینز کے درمیان یو اے ای میں سیریز کھیلی جارہی تھی تاہم ای سی بی دورہ منسوخ کرکے کھلاڑیوں اور عملے کی انگلینڈ واپسی کے انتظامات کررہا ہے۔ یو اے ای میں پاکستان شاہینز اور انگلینڈ لائنز کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ ختم کردیا گیا تھا، وائٹ بال سیریز میں 5 ون ڈے میچز کھیلے جانے تھے، بقیہ 3 میچز بھی ختم کردیے گئے۔ انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کا ابوظبی میں شیڈولڈ کیمپ بھی اب ختم کردیا گیا ہے، انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں ابوظبی میں کیمپ میں حصہ لینا تھا۔ ای سی بی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کے کیمپ کے لیے اب متبادل آپشنز دیکھےجائیں گے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments