انگلینڈ نے آسٹریلیا کی سرزمین پر 15 سال بعد ٹیسٹ میچ جیت کر بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ اے ایف پی کے مطابق میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا ایشز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ صرف دو دن میں ختم ہو گیا، جہاں مجموعی طور پر 36 وکٹیں گریں۔ ’یہ ہے ٹیسٹ کرکٹ کی خوبصورتی‘، سنسنی خیز مقابلے کے بعد انڈیا، انگلینڈ سیریز برابر ایشز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ، پہلے دن دونوں ٹیموں کی پہلی اننگز کا خاتمہ میچ کے دوسرے دن انگلینڈ نے آسٹریلیا کو دوسری اننگز میں 132 رنز پر آؤٹ کر دیا، جس کے بعد انگلینڈ کو جیت کے لیے 175 رنز کا ہدف ملا۔ انگلش ٹیم نے یہ ہدف چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ہیری بروک 18 اور جیمی سمتھ تین رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ جیکب بیتھل نے 40 اور زیک کراؤلی نے 37 رنز بنائے۔ میچ کے بعد انگلینڈ کے کپتان بین سٹوکس نے کہا کہ ’یہ فتح ٹیم کے لیے بہت اہم ہے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’دورہ اب تک مشکل رہا، لیکن تمام تنقید کے باوجود ٹیم نے بہترین کھیل پیش کیا اور ایک مضبوط آسٹریلوی ٹیم کو شکست دی۔‘ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی ٹیم پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ انگلینڈ ابتدائی تین ٹیسٹ میچ ہار چکا تھا اور میلبورن میں ٹیم شدید دباؤ میں تھی۔ ٹیم پر ناقص تیاریوں اور سیریز کے دوران نظم و ضبط سے متعلق الزامات بھی لگے لیکن اس میچ میں انگلینڈ نے بھرپور جواب دے دیا۔ اب انگلینڈ پانچواں اور آخری ٹیسٹ اعتماد کے ساتھ سڈنی میں کھیلے گا۔
Source: Social Media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے

خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی