نئی دہلی، 25 اپریل: دہلی کیپیٹلز کے کپتان اکشر پٹیل نے پنجاب کنگز کے خلاف آئی پی ایل میچ میں شکست کے بعد کہا کہ اگر ٹیم اتنے زیادہ مواقع ضائع کرے تو ہار اس کا مقدر بن جاتی ہے ۔ دہلی نے پنجاب ک کپتان شریاس ائیر کو دو مواقع دیے ، جس کا انہوں نے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ناٹ آ¶ٹ 71 رن کی میچ جتوانے والی اننگز کھیلی۔اکشر پٹیل نے میچ کے بعد پریزنٹیشن میں کہا، ''وکٹ کو دیکھتے ہوئے اگر آپ اپنے گیندبازوں کا ساتھ نہیں دیتے اور مسلسل مواقع ضائع کرتے ہیں تو ہم واقعی شکست کے مستحق تھے ۔ یہی اصل نکتہ ہے ۔ یہ اچھی وکٹ اور چھوٹا گرا¶نڈ تھا، اس لیے چھکے لگنا فطری بات تھی۔ لیکن جب مواقع ملیں اور آپ اس کا فائدہ نہ اٹھائیں تو نتیجہ یہی نکلتا ہے ، جیسا آج ہمارے ساتھ ہوا۔'' انہوں نے مزید کہا، ''ہمیں اپنی بولنگ یونٹ پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ پاور پلے میں ہماری گیندبازی، فاسٹ بولرز کی کارکردگی، فیلڈنگ اور ضائع کیے گئے مواقع یہ سب شکست کی بڑی وجوہات بنے ۔ ایسی وکٹ پر 264 رن ایک بہت اچھا اسکور تھا۔ مثبت پہلو یہ ہے کہ ہم نے ریکارڈ اسکور بنایا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگر قسمت ساتھ دے اور کیچز پکڑے جائیں تو ہم مسلسل دو یا تین میچ جیت سکتے ہیں۔ ہم نے کئی قریبی میچ ہارے ہیں۔''اکشر نے کہا، ''میں نے ٹاس کے وقت بھی کہا تھا کہ اگر ہم اہم مواقع سے فائدہ اٹھائیں تو نتائج ہمارے حق میں آ سکتے ہیں۔ لیکن ضروری ہے کہ آپ ان مواقع کو ضائع نہ کریں۔ ہر بار ایک جیسی غلطیاں دہرانا درست نہیں۔ ہمیں واپس جا کر اپنی کارکردگی کا جائزہ لینا ہوگا اور دیکھنا ہوگا کہ کہاں بہتری کی ضرورت ہے ۔''
Source: UNI NEWS
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے