Sports

اسٹیو اسمتھ اور بابر اعظم کے درمیان رن نہ لینے کا معاملہ تاحال آسٹریلوی میڈیا میں زیر بحث

اسٹیو اسمتھ اور بابر اعظم کے درمیان رن نہ لینے کا معاملہ تاحال آسٹریلوی میڈیا میں زیر بحث

بگ بیش لیگ میں اسٹیو اسمتھ اور بابر اعظم کے درمیان رن نہ لینے کا معاملہ تاحال آسٹریلوی میڈیا میں زیر بحث ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق اسٹیو اسمتھ کے اسٹرائیک نہ دینے کے معاملے کو بابر اعظم نے توہین قرار دیا، سڈنی سکسرز کے بابر اعظم چینجنگ روم میں رہے، کسی سے نہیں ملے۔ آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ساتھی کرکٹر اسٹیو اسمتھ کے رویے سے بابراعظم نے بے عزتی محسوس کی اور وہ غصے میں آ گئے، بابر اعظم سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں سڈنی تھنڈر کے کھلاڑیوں سے ہینڈ شیک کے لیے نہیں آئے۔ بابر اعظم نے ساتھی کھلاڑیوں سے خود کو الگ کر لیا تھا، انہوں نے حیران کن غصے کا مظاہرہ کیا، کوچ نے بھی اس دوران بات کرنے کی کوشش کی۔ آسٹریلوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسٹیو اسمتھ نے بابر اعظم کو 10ویں اوور میں ہی بتا دیا تھا کہ وہ پاور سرج اوور کی پہلی بال کھیلیں گے، اسٹیو اسمتھ نے اس اوور میں 32 رنز بنائے تھے جس پر بابر اعظم نے خوشی کا اظہار نہیں کیا تھا۔ سابق آسٹریلوی کرکٹر مارک وا نے بابر اعظم کے باؤنڈری کو بیٹ مارنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کچھ بھی محسوس کر رہے ہوں اس کا اظہار نہ کریں، یہ ٹیم کے ماحول کے لیے اچھا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ وہ کہاں چلے گئے تھے لیکن میچ کے بعد گراؤنڈ میں نہ آنا اچھا نہیں لگا، بابر اعظم کو خوش ہونا چاہیے تھا کہ ٹیم کے لیے حکمت عملی اچھی رہی۔ مائیکل وان اور ایڈم گلکرسٹ نے بھی بابر اعظم کو غلط قرار دے دیا۔ مائیکل وان نے کہا کہ ٹیم سپورٹ میں بعض اوقات ایسے فیصلے ہوتے ہیں جو آپ کو اچھے نہیں لگتے۔ ایڈم گلکرسٹ نے کہا کہ مجھے یہ سب دیکھ کر مایوسی ہوئی وہ ایک کلاس پلیئر ہیں وہ ٹورنامنٹ میں بہت اچھے رہے ہیں، جس طرح آؤٹ ہو کر باہر گئے، انہوں نے گراؤنڈ میں موجود بچوں کو ٹیم ورک اور اسپورٹس مین شپ سکھانے کے لیے کیا مظاہرہ کیا۔ واضح رہے کہ دو روز سڈنی سکسرز کے سڈنی تھنڈر کے خلاف میچ میں اسٹیو اسمتھ نے بابر اعظم کی شاٹ پر رن لینے سے انکار کیا تھا۔ بابر اعظم اسٹیو اسمتھ کے رن نہ لینے پر ناخوش تھے اور آؤٹ ہونے کے بعد باؤنڈری لائن کو بیٹ مار کر ناگواری کا اظہار بھی کیا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments