وشاکاپٹنم: آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو یکطرفہ مقابلے میں شکست دیتے ہوئے سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔ آسٹریلین ویمنز کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے بنگلادیش کی خواتین کرکٹ ٹیم کو 10 وکٹوں کی عبرتناک شکست سے دوچار کیا، کپتان ایلیسا کی شاندار سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے 199 رنز کا ہدف محض 25ویں اوور میں حاصل کیا۔ آسٹریلوی کپتان ایلیسا ہیلی نے آئی سی سی ایونٹ میں لگاتار دوسری سنچری اسکور کی، انھوں نے 77 گیندوں پر 113 رنز کی ناقابل شکست اور انتہائی برقرفتار اننگز تراشی۔ ساتھ اوپنر فیوبےلچ فیلڈ نے ان کا ساتھ دیتے ہوئے 72 گیندوں پر 84 ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی، تمام بنگلہ دیشی بولرز دونوں کینگرو اوپنرز کے سامنے بےبس نظر آئے۔ اس سے قبل بنگلادیش نے پہلے کھیل کر 9 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز کا ہندسہ اسکوربورڈ پر سجایا، بنگلا ویمن بیٹر سوبھانا موستری نے 80 گیندوں پر 66 رنز کی اننگز کھیلی۔ روبیہ حیدر نے آسٹریلوی بولرز کے سامنے مزاحمت کرتے ہوئے 59 گیندوں پر 44 رنز بنائے، آسٹریلین ویمنز ٹیم کی جانب سے الانا کنگ، جارجیا، انابیل اور گارڈنر نے 2، 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔ اس شاندار جیت کے ساتھ ہی آسٹریلیا آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2025 کے سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹوانے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔
Source: uni news
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی

ہندستان نے پاکستان کو دی کراری شکست
سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی