Sports

آسٹریلیا کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں ٹاپ پوزیشن مزید مضبوط

آسٹریلیا کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں ٹاپ پوزیشن مزید مضبوط

برسبین: آسٹریلیا نے برسبین میں دوسرے ایشز ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔ دوسرے ٹیسٹ میں تاریخی فتح حاصل کرنے کے بعد آسٹریلیا ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ (2025-27) کے لئے ناقابل تسخیر بن گیا۔ آسٹریلیا کی ٹیم اب تک نئے دورانیے کے تمام پانچوں میچز میں کامیاب ہوگئی، جبکہ انگلش ٹیم مسلسل دوسری شکست کے بعد ساتویں نمبر پر پہنچ گئی۔ رپورٹس کے مطابق ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کا ایڈیلیڈ میں 17 دسمبر سے آغاز ہوگا۔ واضح رہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ (2025-27) کے لئے جنوبی افریقا حسب سابق دوسرے، سری لنکا تیسرے اور پاکستان چوتھے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کا پانچواں نمبر ہے اور نیوزی لینڈ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم نے برسبین کرکٹ گراؤنڈ میں انگلینڈ کے خلاف دوسرے ایشز ٹیسٹ کے تیسرے دن ایک منفرد سنگِ میل عبور کرلیا۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان جاری ایشیز سیریز کے برسبین ٹیسٹ کے تیسرے دن ٹیسٹ کرکٹ کا 97 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا، آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں تمام کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل ہوئے، 97 سال بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کسی ٹیم کے تمام کھلاڑی ڈبل فیگرز تک پہنچے ہیں۔ ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم 334 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، جواب میں آسٹریلوی ٹیم نے 511 بنائے اور 177 رنز کی برتری بھی حاصل کی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments