آسٹریلوی ہوم منسٹر ٹونی برک نے ایرانی ویمن فٹبال اسکواڈ کی مزید 2 اراکین کے پناہ لینے کی تصدیق کر دی۔ اس حوالے سے ہوم منسٹر ٹونی برک کا کہنا ہے کہ 1 کھلاڑی اور 1 سپورٹ ٹیم کی رکن نے بھی آسٹریلیا میں رکنے کا کہا ہے، جس کے بعد ایرانی ویمن فٹبال اسکواڈ کے آسٹریلیا میں پناہ لینے والوں کی تعداد 7 ہو گئی۔ ٹونی برک نے کہا ہے کہ یہ سب یہاں محفوظ ہیں، انہیں آسٹریلیا میں خوش آمدید کہتے ہیں، میں نے ہیومنٹیرین ویزوں کے لیے کاغذات پر دستخط کیے ہیں۔ دوسری جانب آسٹریلیا میں پناہ لینے والی ایرانی کھلاڑیوں کو برسبین رور فٹبال کلب نے کھیلنے کی پیشکش کر دی۔ ایرانی ویمن فٹبال اسکواڈ کے باقی اراکین آسٹریلیا سے براستہ ملائیشیا ایران روانہ ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلیا نے ایرانی خواتین فٹبال ٹیم کی 5 کھلاڑیوں کو انسانیت کی بنیاد پر ویزا جاری کرتے ہوئے ملک میں رہنے کی اجازت دی تھی۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے

ہندستان نے پاکستان کو دی کراری شکست
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی