ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں آسٹریلیا کی ٹیم پہلے مرحلے میں ہی ایونٹ سے باہر ہوگئی، اور اب سپر ایٹ میں اسکی جگہ زمبابوے نے کوالیفائی کرلیا۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ پاکستان کیلئے نیک شگون ہوسکتا ہے؟ بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جانے والا یہ ایونٹ آسٹریلیا کےلیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا۔ اسے پہلے زمبابوے اور پھر سری لنکا نے شکست دے کر ایونٹ کے ایگزٹ گیٹ پر پہنچایا اور پھر آئرلینڈ زمبابوے میچ نے اسے وہاں سے دھکا دے دیا۔ یہ پہلا موقع نہیں جب آسٹریلوی ٹیم ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے سے باہر ہوئی ہو۔ آسٹریلیا کی ٹیم 2009 میں بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلے مرحلے سے باہر ہوگئی تھی۔ انگلینڈ اور ویلز میں کھیلے گئے اس ایونٹ میں آسٹریلیا کو باہر کرنے والی ٹیموں میں ایک سری لنکا بھی تھی جو اس ایونٹ میں آسٹریلیا کی مجرم بنی۔ آسٹریلیا 2009 میں بھی 50 اوور فارمیٹ کا عالمی چیمپئن تھا اور اس وقت بھی اس ایونٹ کا عالمی چیمپئن ہے۔ بات یہیں ختم نہیں ہوتی، بلکہ 2009 کا دفاعی چیمپئن بھارت تھا جو 2026 کے ایونٹ کا بھی دفاعی چیمپئن ہے۔ تاہم سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ 2009 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پاکستان نے جیتا تھا اور آسٹریلیا کے رواں ایونٹ سے باہر ہونے کو شائقین اور تجزیہ کاروں کی جانب سے 2009 کے ایونٹ سے ہی جوڑا جارہا ہے۔ پاکستان ٹیم کے مداحوں نے کہنا شروع کردیا ہے کہ آسٹریلیا کی دلچسپ کہانی یہ ظاہر کر رہی ہے کہ اس مرتبہ بھی ورلڈ کپ پاکستان کا ہے۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے

خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی