آسٹریلوی سوئمر کی چیمپئن اور چار بار کی اولمپک طلائی تمغہ جیتنے والی ایریارن ٹٹمس نے 25 سال کی عمر میں اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔ رپورٹس کے مطابق ایریارن ٹٹمس نے فوری طور پر ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا، جس کے بعد ان کی 18 سالہ تیراکی کے کیریئر کا خاتمہ ہوا، انہوں نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ انہوں نے 10 سال تک اپنے ملک کی نمائندگی کی اور فیصلہ مشکل ہونے کے باوجود بھی پر سکون ہوں۔ انہوں نے کہا "میں نے ہمیشہ تیراکی سے محبت کی، لیکن ایک وقت آتا ہے جب آپ اس سے آگے کی زندگی دیکھنا شروع کرتے ہیں، کینسر کا خوف میرے لیے ایک اہم موڑ تھا، اور اس نے مجھے ذہنی طور پر متاثر کیا۔” رواں سال کے شروع میں، ٹٹمس نے پیرس اولمپکس سے پہلے کینسر کے ٹیومر کو ہٹانے کے لیے سرجری کرائی تھی۔ ٹٹمس نے 1964 کے بعد پہلی آسٹریلوی تیراک کے طور پر تاریخ رقم کی جنہوں نے ایک ہی ایونٹ میں لگاتار دو بار اولمپک طلائی تمغہ جیتا۔ پیرس اولمپکس میں، انہوں نے 400 میٹر فری اسٹائل میں دو سابق عالمی ریکارڈ ہولڈرز کو ہرا کر سونا جیتا۔ اپنے کیریئر کے دوران، ٹٹمس نے ٹوکیو اور پیرس گیمز میں کل آٹھ اولمپک تمغے حاصل کیے، وہ 200 میٹر اور 400 میٹر فری اسٹائل ایونٹس میں عالمی ریکارڈ بھی رکھتی ہیں۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی

ہندستان نے پاکستان کو دی کراری شکست
سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی