اسرائیل کی جانب سے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ پر حملے شروع کر دیے گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کے حکم کے بعد اسرائیلی طیاروں نے غزہ شہر پر فضائی حملے شروع کر دیے، اسرائیل نے شمالی غزہ کے اسپتال کے قریب حملہ کیا ہے۔ اس سے قبل اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کو غزہ میں فوری حملے کرنے کا حکم دیا تھا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی معاہدہ ہونے کے بعد اس کی مسلسل خلاف ورزی جاری ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اسرائیلی فوج کو ہدایت دی ہے کہ وہ غزہ کی پٹی پر فوری اور بھرپور فضائی و زمینی حملے کرے۔ وزیرِ اعظم آفس کے مطابق یہ فیصلہ اس اجلاس کے بعد کیا گیا جو اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے بلایا تھا۔ یہ اجلاس اسرائیلی پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے موقع پر ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیرِ اعظم نے کہا کہ اسرائیل امن کی خواہش رکھتا ہے لیکن سلامتی کے خطرات کے سامنے خاموش نہیں رہ سکتا۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نےالزام عائد کیا کہ جنوبی غزہ میں اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ الزام بھی لگایا کہ حماس کی جانب سے مغویوں کی لاشوں کی واپسی سے متعلق خلاف ورزیاں ہوئی ہیں۔ ادھر حماس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی کی اسرائیلی خلاف ورزیوں پر یرغمالی کی لاش کی حوالگی منسوخ کر دیں گے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
ھند رجب پر بنی فلم کے لیے وینس فلم میلے میں غیر معمولی پذیرائی، 23 منٹ تک تالیاں بجتی رہیں