واشنگٹن: غزہ میں جنگ کے خلاف اور فلسطین کےحامی یہودیوں نے کیپیٹل ہل میں احتجاج کیا اور اسرائیلی وزیر اعظم کے دورہ امریکا کے موقع پر جنگ روکنے کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا۔ عرب میڈیا کے مطابق فلسطین کے حامی مظاہرین کیپیٹل ہل میں قائم کینن ہاؤس کی عمارت میں جمع ہوئے اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمارے (یہودیوں) کے نام پر یہ سب مت کریں جب کہ مظاہرین نے امریکا سے اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی روکنے کا بھی مطالبہ کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی آمد کے موقع پر احتجاج کرنے والے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا، اس دوران مظاہرین ’غزہ کو جینے دو‘ کے نعرے لگاتے رہے۔ امریکی صدرجو بائیڈن اسرائیلی وزیراعظم سے جمعرات کو ملاقات کریں گے جب کہ سابق صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم کی ملاقات بھی جمعہ کو ہوگی۔ دوسری جانب اسرائیل کے شہر تل ابیب میں بھی اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ نیتن یاہو آج امریکی کانگریس سے خطاب میں غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کی ڈیل کا اعلان کریں۔
Source: Social Media
خلاء میں پھنسے خلاء باز 9 ماہ بعد بلآخر زمین پر بحفاظت واپس پہنچ گئے
امریکا کے یمن میں کئی مقامات پر حملے، جنگ کی شدت بڑھنے کا امکان
ٹرمپ کے حکم پر سابق امریکی صدر کینیڈی کے قتل سے متعلق خفیہ دستاویزات جاری کر دی گئیں
امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کیخلاف حکم جاری کرنیوالے جج کے مواخذے سے انکار
امریکہ : ٹرانس جینڈرکی فوج میں بھرتیوں پر پابندی عدالت نے معطل کر دی
اسرائیل کی غزہ پر دوبارہ بمباری ... انٹرنیٹ سروس وسیع طور پر متاثر
ٹرمپ کے حکم پر سابق امریکی صدر کینیڈی کے قتل سے متعلق خفیہ دستاویزات جاری کر دی گئیں
خلاء میں پھنسے خلاء باز 9 ماہ بعد بلآخر زمین پر بحفاظت واپس پہنچ گئے
امریکہ : ٹرانس جینڈرکی فوج میں بھرتیوں پر پابندی عدالت نے معطل کر دی
اسرائیل کی غزہ پر دوبارہ بمباری ... انٹرنیٹ سروس وسیع طور پر متاثر
ایران : اخلاقی پولیس "گشت ارشاد" کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا
غزہ کی پٹی : منگل کے روز اسرائیلی حملوں میں 170 بچے جاں بحق ہوئے
غزہ: اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر پر اسرائیلی حملہ، ایک غیرملکی اہلکار ہلاک، 5 زخمی
غزہ پر حالیہ اسرائیلی حملوں کے بعد سامنے آنیوالے مناظر خوفناک ہیں: جمائما خان