International

اسرائیلی وزیراعظم کے فون کے بعد قطر ثالثی کا کردار پھر سے نبھانے کے لیے تیار

اسرائیلی وزیراعظم کے فون کے بعد قطر ثالثی کا کردار پھر سے نبھانے کے لیے تیار

قطر کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے رواں ماہ کے اوائل میں دوحہ میں حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے والے فضائی حملے پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ سہ فریقی ٹیلی فون پر بات چیت میں شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی کو بتایا کہ وہ 9 ستمبر کے حملے میں قطری سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت اور قطر کی خودمختاری کی خلاف ورزی پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ انھوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ اسرائیل مستقبل میں دوبارہ اس طرح کا حملہ نہیں کرے گا۔ قطر کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ نتن یاہو نے دوحہ اور قطر کی خودمختاری پر حملے پر معافی مانگی ہے اور شیخ محمد نے امریکی صدر کے اقدام کے فریم ورک کے اندر غزہ کی پٹی میں جنگ کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے لیے ملک کی تیاری پر زور دیا ہے۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments