غزہ میں عالمی ریڈ کراس نے اپنا کام عارضی طور پر معطل کر دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ غزہ میں کارروائی اسرائیلی حملوں میں تیزی کے باعث معطل کی ہے۔ ریڈ کراس کے مطابق غزہ شہر سے عملے کو غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقوں میں منتقل کر دیا ہے۔ دریں اثنا فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں مزید 51 فلسطینی شہید اور 180 زخمی ہوگئے۔ فلسطینی وزارت صحت کے بیان کے مطابق مارچ میں جنگ بندی کے خاتمے کے بعد اسرائیلی حملوں میں 13 ہزار 280 فلسطینی شہید ہوچکے، جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں 56 ہزار 675 افراد زخمی ہوئے۔ وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں 66 ہزار 148 فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 68 ہزار 716 زخمی ہوچکے ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں 4 فلسطینی شہید اور 57 زخمی ہوئے۔
Source: Social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
ھند رجب پر بنی فلم کے لیے وینس فلم میلے میں غیر معمولی پذیرائی، 23 منٹ تک تالیاں بجتی رہیں
سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے پھر ویٹو کردی