International

اسرائیلی حملے سے میزائل سازی میں کوئی خلل نہیں آیا : ایران

اسرائیلی حملے سے میزائل سازی میں کوئی خلل نہیں آیا : ایران

ایران نے اسرائیل کے حالیہ حملے کے بعد اسرائیل کے اس دعوے کو رد کر دیا ہے کہ اسرائیل اپنے حملے میں ایران کی میزائل تیار کرنے کی صلاحیت کو متاثر کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ ایرانی وزیر دفاع عزیز ناصر زادے نے بدھ کے روز رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 'میزائلوں کی پیداوار پر اسرائیل حملے کا کوئی اثر نہیں پڑا ہے اور میزائل سازی کا سلسلہ اسی طرح ہے، جس طرح حملےسے پہلے تھا۔ اسرائیل نے ایران پر حملہ ہفتے کے روز 26 اکتوبر کو کیا تھا اور کہا تھا یہ حملہ اس نے ایران کے یکم اکتوبر والے حملے کے جواب کے لیے کیا ہے۔' ناصر زادے نے کہا ' اسرائیلی حملے سے میزائل بنانے کے پراسس اور نظام میں کوئی خلل نہیں آیا ہے۔ اسرائیلی حملے نے ایران کی جارحانہ صلاحیت کو متاثر کیا ہے نہ دفاعی اہلیت پر اثر ڈالا ہے۔ اگرچہ دشمن نے ایران کی جارحانہ و دفاعی دونوں صلاحیتوں کو زک پہنچانے کی کوشش کی تھی۔ ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد نیتن یاہو نے بڑے فخریہ انداز میں کہا تھا کہ ایرانی دفاعی صلاحیت اور میزائل کے پیداواری شعبے کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments