International

اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کی ہزاروں مرغیوں کو کرنٹ لگا کر مار دیا

اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کی ہزاروں مرغیوں کو کرنٹ لگا کر مار دیا

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں زرعی مقامات پر حملہ کر کے ہزاروں مرغیاں مار دیں۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنین کے مغرب میں اُم الریحان گاؤں میں اسرائیلی فوج نے پولٹری فارم پر حملہ کیا اور فارم میں 7ہزار سے زائد مرغیوں کو کرنٹ لگا کر مار دیا۔ فارم کی ایک ہزار مربع میٹر عمارت کو بھی اسرائیلی فوج نے مسمار کر دیا۔ بیت الحم کے مغرب میں وادی فقین میں بھی اسرائیلی فوج نے زرعی زمین تباہ کر دی۔ گزشتہ دنوں یہودی آبادکاروں کی فوٹیج بھی سامنے آئی تھیں جس میں انہیں بھیڑوں کو مارتے دکھا گیا تھا۔ الجزیرہ ٹی وی مسلسل رپورٹ کر رہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارےمیں یہودی آبادکاروں کے حملوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments