اسرائیلی فوج نے غزہ میں بچوں کے آخری اسپتال کو بھی تباہ کرنے کی دھمکی دے ڈالی۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کے کمال عدوان اسپتال کو 24 گھنٹے میں خالی نہ کرنے کی صورت میں الشفا اسپتال کی طرح تباہ کرنے کا کہہ دیا۔ اسی معاملے پر جیو نیوز نے کمال عدوان اسپتال کے نرسنگ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عید صباح سے گفتگو کی جن کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسام ابو صفیہ سے رابطہ کیا اور ان کو 24 گھنٹے کے اندر اسپتال خالی کرنے کی دھمکی دی۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے کہا گیا کہ اگر ایسانہ کیا گیا تو وہی کچھ ہو گا جو الشفا اسپتال کے ساتھ ہوا تھا۔ واضح رہے کہ کمال عدوان اسپتال شمالی غزہ کا واحد اسپتال ہے جو بچوں کا علاج کرتا ہے، یہ اسپتال بچوں کے لیے انتہائی نگہداشت، نرسری اور بچوں کے ڈائیلاسز کا شعبہ ہے۔ ڈاکٹر عید صباح نے کہا کہ اسپتال کے بند ہوجانے کا مطلب بہت سے معصوم شہریوں، خواتین اور بچوں کی جانوں کا ضیاع ہے، اسرائیلی فوج نے براہ راست ڈاکٹر حسام کو اسپتال خالی کرنے کی دھمکی دی ہے، اگر اسپتال کو خالی نہ کیا گیا تو وہاں موجود عملے اور مریضوں کو قتل اور گرفتار کرنے کی واضح دھمکی ہے، جیسا اس سے پہلے الشفا اسپتال کے ساتھ ہوا تھا۔
Source: social media
برطانیہ میں لیبر پارٹی کو بڑا دھچکا
جنگ کے بعد پہلی بین الاقوامی فضائی کمپنی کی پرواز کی تہران ایئرپورٹ پر لینڈنگ
جرمنی کا افغان باشندوں کو ملک بدر کرنے کا منصوبہ، اقوامِ متحدہ کی جانب سے تنقید
غزہ کے لوگ جنہم سے گزر چکے ہیں، میں ان کے لیے سلامتی چاہتا ہوں : ٹرمپ
امریکا میں طیارہ لینڈنگ کے دوران جنگل میں گر کر تباہ
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں 100 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا: اسرائیل
زیمبیا: جنگلی ہتھنی کا حملہ، 2 خواتین سیاح ہلاک
غزہ: اسرائیلی حملوں میں مزید 18 فلسطینی شہید ہوگئے
حکومت اور فوج کے درمیان کشیدگی، اسرائیلی وزیر اعظم اپنے چیف آف سٹاف پر چلا اٹھے
’ہماری زبان بولتے ہیں،‘ نیو یارک میئر کے امیدوار ظہران ممدانی کی لَو سٹوری سے جین زی متاثر