International

اسرائیلی فوج کی بمباری، فلسطینی آرٹسٹ شہید، آخری پوسٹ بھی سامنے آگئی

اسرائیلی فوج کی بمباری، فلسطینی آرٹسٹ شہید، آخری پوسٹ بھی سامنے آگئی

اسرائیلی فضائی حملے میں جبالیہ کیمپ میں معروف فلسطینی آرٹسٹ محاسن الخطیب شہید ہو گئیں۔ با صلاحیت مصورہ اور ڈیزائنر محاسن الخطیب حملے کے وقت اپنے گھر پر تھیں، ان کی آخری تخلیق، جو ان کی موت سے چند گھنٹے قبل سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی، وہ بھی سامنے آگئیں۔ اپنی آخری پوسٹ میں انہوں نے 19 سالہ شابان الدالو کو خراج عقیدت پیش کیا تھا۔ محاسن خود بے پناہ چیلنجز کا سامنا کر رہی تھیں لیکن اس کے باوجود وہ اپنے فن کے ذریعے غزہ کے رہائشیوں کی مشکلات کو اجاگر کرتی تھیں۔ بطور مصورہ، اسٹوری بورڈ آرٹسٹ، فری لانس کردار ڈیزائنر، اور ڈیجیٹل آرٹ کی استاد، محاسن اپنے خاندان کی کفیل تھیں۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں آج صبح سے کم از کم 33 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں 18 افراد شامل ہیں، جبکہ شمالی غزہ میں اسرائیلی افواج کے ذریعے زبردستی نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔ 17 روز قبل شمالی غزہ میں اسرائیل کی فوجی کارروائی شروع ہونے کے بعد سے کم از کم 640 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ خیال رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ میں کم از کم 42,603 افراد شہید اور 99,795 زخمی ہو چکے ہیں۔ 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حماس کے حملوں میں 1,139 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 200 سے زائد افراد کو یرغمال بنا لیا گیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments