اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز مشرقی لبنان میں بعلبک کا علاقہ خالی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ وہ وہاں اور قریبی گاؤں دوریس میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ انخلاء کا تازہ ترین حکم اس وقت سامنے آیا جب فوج کی ہوم فرنٹ کمانڈ نے سرحد کے ساتھ وقفے وقفے سے سائرن بجائے کیونکہ اتوار کی صبح سے لبنان سے اسرائیلی علاقے میں داخل ہونے والے درجنوں گولوں کی نشاندہی کی گئی تھی۔ اسرائیلی فوج کے عربی زبان کے ترجمان افیخائی ادرعی نے بعلبک اور دوریس کے رہائشیوں کو مخاطب کرتے ہوئے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، "آپ اس وقت حزب اللہ سے وابستہ تنصیبات اور اثاثہ جات کے قریب موجود ہیں جنہیں اسرائیل کی دفاعی افواج مستقبل قریب میں نشانہ بنائیں گی۔" فوج نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فضائیہ نے لبنان سے اسرائیل کی سرزمین پر داغے گئے کئی گولے روک لیے جبکہ بعض کھلے علاقوں میں گرے۔ جمعرات کو لبنان سے راکٹ فائر کے نتیجے میں شمالی اسرائیل کے قصبے میتولا میں سات افراد ہلاک ہو گئے جن میں چار تھائی کسان بھی شامل تھے۔ لبنان کی وزارتِ صحت کے اعداد و شمار پر مبنی اے ایف پی کی تعداد کے مطابق اسرائیل اور لبنان کی مسلح تحریک حزب اللہ کے مابین 23 ستمبر سے ایک مہلک جنگ جاری ہے جس میں لبنان میں 1,900 سے زیادہ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ لبنان میں 30 ستمبر کو زمینی کارروائی شروع کرنے کے بعد سے اب تک اس کے 38 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
Source: Social Media
جنوبی کوریا: قائم مقام صدر کیخلاف مواخذے کی تحریک جمع
موزمبیق میں پرتشدد مظاہرے، جیل توڑ کر 1500 قیدی فرار، 33 ہلاک
جاپان ائیرلائنز کے سسٹم پرسائبر حملے سے متعدد پروازیں متاثر ، سیکڑوں مسافر پریشان
غزہ پناہ گزین کیمپ میں خون جما دینے والی سردی، 3 کم سن بچے ٹھٹھرکرجاں بحق
گنجا اور نایاب عقاب 250 سال بعد امریکا کا قومی پرندہ قرار
آذر بائیجان کا طیارہ مبینہ طور پر میزائل کا نشانہ بنا، ذرائع