International

اسرائیلی عہدیداروں کا مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخلہ قابل مذمت ہے: سعودی عرب

اسرائیلی عہدیداروں کا مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخلہ قابل مذمت ہے: سعودی عرب

سعودی وزارت خارجہ نے اسرائیلی عہدیداروں اور آباد کاروں کی جانب سے قابض افواج کے تحفظ میں مسجد اقصیٰ شریف کے احاطے میں گھسنے کی سخت مذمت کا اظہار کیا ہے۔ وزارت نے مسجد اقصیٰ کے تقدس کی بار بار کی جانے والی ان خلاف ورزیوں پر اپنی شدید ترین الفاظ میں مخالفت اور مذمت کا اعادہ کیا۔ سعودی وزارت خارجہ نے فلسطینی مسئلے کے حوالے سے سعودی عرب کے ٹھوس اور غیر متزلزل موقف اور القدس اور اس کے مقدس مقامات کی تاریخی اور قانونی حیثیت کا احترام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزارت نے خبردار کیا کہ ان اشتعال انگیز خلاف ورزیوں کا تسلسل علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔ سعودی عرب نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسلم اور عیسائی مقدس مقامات کے خلاف قابض اسرائیلی حکام کی مسلسل خلاف ورزیوں کا محاسبہ کرنے اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بے گناہ شہریوں کے خلاف حملوں کو روکنے کی اپنی ذمہ داری اٹھائے۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments