International

اسرائیل طاقت کے زور پر فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت کرے گا: نیتن یاہو

اسرائیل طاقت کے زور پر فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت کرے گا: نیتن یاہو

اسرائیل کے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے سے متعلق کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے۔ ان کے ٹیلیگرام پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں نیتن یاہو سے یہ سوال پوچھا گیا کہ کیا وہ فلسطینی ریاست کے قیام پر متفق ہو گئے ہیں تو انھوں نے جواب دیا کہ ’نہیں بالکل نہیں۔‘ انھوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی طرف سے پیش کر دہ 20 نکاتی معاہدے میں ایسی کوئی شق شامل نہیں ہے۔ نیتن یاہو نے مزید کیا کہ اسرائیل فلسطینی ریاست کے قیام کی طاقت کے زور پر مخالفت کرے گا۔ واضح رہے کہ 20 نکاتی امن پلان میں یہ کہا گیا ہے کہ جب غزہ کی تعمیر اور فلسطینی اتھارٹی میں اصلاحات متعارف ہوں گی تو پھر ایسے میں فلسطین کا حق خود ارادیت اور نئی ریاست کا قیام ممکن ہو سکے گا۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments