International

اسرائیل رفح کی سرنگوں میں محصور افراد کو نکلنے نہیں دے رہا:حماس کا الزام

اسرائیل رفح کی سرنگوں میں محصور افراد کو نکلنے نہیں دے رہا:حماس کا الزام

حماس نےدعویٰ کیا ہےکہ اسرائیل اب تک رفح کی سرنگوں میں پھنسے ہوئے افراد کے انخلا کی اجازت دینے سے انکار کر رہا ہے۔ حماس نے انکشاف کیا کہ اس نے مصر کے ساتھ غزہ کے انتظام سے متعلق ایک کمیٹی کی تشکیل پر اتفاق کر لیا تھا، تاہم اسرائیل نے اس عمل کو روک دیا۔ بیان میں بتایا گیا کہ معاہدے کے مطابق غزہ کی انتظامی کمیٹی آٹھ اراکین پر مشتمل ہونی تھی، جن میں ایک خاتون بھی شامل تھی، جب کہ اس کی سربراہی فلسطینی سول سوسائٹی نیٹ ورک کے ڈائریکٹر امجد الشوا کے سپرد کی جانی تھی۔ حماس نے ثالثوں سے اپیل کی کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالیں تاکہ غزہ معاہدے کے دوسرے مرحلے پر عمل درآمد شروع ہو سکے۔ حماس کے رہنما اسماعیل رضوان نے بتایا کہ حماس نے ثالثوں کو اپنے اس موقف سے آگاہ کر دیا ہے کہ وہ اپنی فورسز کو اسرائیلی فو ج کے زیرکنٹرول علاقوں میں موجود اپنے جنگجوؤں کو واپس بلانے کے لیے تیار ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments