International

اسرائیل : وزیر برائے سٹریٹجک امور رون ڈیرمر مستعفی

اسرائیل : وزیر برائے سٹریٹجک امور رون ڈیرمر مستعفی

اسرائیل کے سٹریٹجک امور سے متعلق وزیر رون ڈیرمر نے کابینہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ رون ڈیرمر نے غزہ میں جنگ بندی کے سلسلے میں ہونے والے مذاکرات میں بہت اہم کردار ادا کیا تھا اور وہ اسرائیلی ریاست کے وزیراعظم کے بہت قابل بھروسہ وزیر سمجھے جاتے تھے۔ ان کے استعفے کے حوالے سے پچھلے کئی ہفتوں سے اسرائیلی میڈیا میں قیاس آرائیاں چل رہی تھیں۔ وہ اس سے پہلے امریکہ میں اسرائیل کے سفیر رہ چکے تھے۔ سفارتی ذمہ داری کئی سال تک نبھاتے رہے۔ 2022 کے اواخر میں انہیں وزیر اعظم نیتن یاہو نے کابینہ کا رکن بنایا۔ اپنے دو صفحوں پر مشتمل استعفے میں انہوں نے لکھا ہے کہ میں اپنی وزارت سے مستعفی ہو رہا ہوں۔ ان کا یہ استعفیٰ وزیر اعظم نیتن یاہو کے نام ہے جسے میڈیا کے لیے باقاعدہ طور پر ریلیز کیا گیا ہے۔ تاہم اپنے انتہائی قریبی اور اہم وزیر کے استعفے کے بعد ابھی تک وزیر اعظم کے دفتر نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ رون ڈیرمر امریکہ میں پیدا ہوئے اور بعد ازاں اسرائیلی شہری بنے۔ وہ دسمبر 2022 میں جب وزیر بنے تو انہوں نے اپنے خاندان سے وعدہ کیا تھا کہ وہ 2 سال سے زائد وزیر نہیں رہیں گے۔ تاہم اپںے خاندان کی مرضی اور خوشی کے ساتھ اپنی وزارت کے لیے خود تعین کردہ وقت میں اضافہ کیا۔ انہوں نے اپنے استعفے میں یہ بھی لکھا ہے کہ پہلی مرتبہ انہیں اس وقت اضافہ کرنا پڑا جب اسرائیل کو ایران کی طرف سے ممکنہ خطرات موجود تھے اور دوسری مرتبہ اکتوبر میں ہونے والی حماس اسرائیل جنگ بندی معاہدے کے وقت انہوں نے وزارت کے وقت میں اضافہ کیا۔ انہوں نے مزید لکھا میں اپنے مستقبل کے بارے میں کیا توقع کرتا ہوں میں ابھی اندازہ نہیں کر سکتا۔ لیکن میں یہ بات یقینی طور پر جانتا ہوں کہ میں جس حال میں بھی ہوں گا یہودیوں کے مستقبل کو محفوظ رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔ ڈیرمر نیتن یاہو کے سب سے زیادہ قابل بھروسہ وزیر تھے۔ انہوں نے ماہ اکتوبر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے علاوہ عرب ملکوں کے ساتھ بھی مذاکرات کیے۔ جبکہ 2013 سے 2021 تک وہ واشنگٹن میں اسرائیلی سفیر رہے۔ اس طرح انہوں نے صدر ٹرمپ کی پچھلی مدت صدارت کے دوران کام کرنے کے علاوہ صدر جوبائیڈن کے زمانے میں بھی اسرائیل کے لیے خدمات سر انجام دیں۔ بہت سارے امریکی ڈیموکریٹس بھی ڈیرمر کا بہت احترام کرتے ہیں۔ یہ جانتے ہوئے بھی کہ وہ ریپیبلیکنز کے زیادہ قریب تھے۔

Source: sociaql media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments