اسرائیلی فوج نےاعلان کیا ہے کہ یمن سے داغا گیا ایک میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا ہے۔ یہ میزائل حملہ اس وقت سامنے آیا جب یروشلم اور وسطی قابض اسرائیل کے متعدد علاقوں میں سائرن بجنے لگے، جس سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ فوجی بیان کے مطابق "قابض اسرائیل کے مختلف علاقوں میں سائرن بجنے کے بعد ایک میزائل کو فضا میں کامیابی سے روکا گیا، جو یمن سے داغا گیا تھا۔" یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گذشتہ اتوار کو اسرائیلی فوج نے یمن کے تین اہم بندرگاہی علاقوں راس عیسیٰ، الحدیدہ اور الصلیف میں انخلاء کے احکامات جاری کیے تھے۔ ان اقدامات سے چند روز قبل اسرائیل نے صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بھی بڑا فضائی حملہ کیا تھا۔ یہ حملہ حوثیوں کی جانب سے داغے گئے ایک میزائل کے تل ابیب کے قریب بن گوریون ایئرپورٹ کے نواح میں گرنے کے بعد کیا گیا۔
Source: social media
سعودی وزیر خارجہ اتوار کو مغربی کنارے کا دورہ کریں گے
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں عسکریت پسندوں کے حملے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہلاک، متعدد سرکاری عمارتیں نذر آتش
امریکی صدرایک مرتبہ پھر پاک بھارت جنگ میں ثالثی پر بول پڑے
غزہ: اسرائیلی حملوں میں اب تک 50 ہزار سے زائد بچے شہید ہوچکے: یونیسیف
کینسر میں مبتلا جوبائیڈن کا علاج شروع کردیا گیا
تھائی لینڈ: ٹائیگر نے سیلفی لینے کی کوشش کرنیوالے سیاح پر حملہ کردیا
اسرائیل کا عرب وزرائے خارجہ کے مغربی کنارے جانے پر پابندی لگانا قابل مذمت ہے : عرب وزرائے
اجازت کے بغیر حج کرنا سنگین شرعی خلاف ورزی ہے: مفتی اعظم سعودی عرب
فرانسیسی صدر کو تھپڑ پڑنے پر صدر ٹرمپ کا مذاق
اسرائیل کا عرب وزرائے خارجہ کو رام اللّٰہ جانے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
سوئٹزر لینڈ کا پورا گاﺅں صفحہ ہستی سے مٹ گیا
انڈیا پاکستان کا شکریہ، ایک دوسرے پر گولیاں برسانے والوں کے ساتھ تجارت نہیں کر سکتے: صدر ٹرمپ
غزہ میں اسرائیلی کارروائیاں، 20 قیدی ہلاک؛ 54 کی زندگی خطرے میں ہے: اسرائیلی اخبار
اسرائیلی فوج کا فلسطینی عازمین حج کو لے جانے والی بس پر حملہ