اسرائیل نے فلسطینی فٹبال ٹیم کی خاتون کھلاڑی کو حراست میں لے لیا۔ فلسطینی فٹ بال ایسوسی ایشن (پی ایف اے) کے مطابق 20 سالہ رند حلوانی کو منگل کی شام گرفتار کیا گیا تھا۔ پی ایف اے کا بیان میں کہنا ہے کہ خاتون فٹبالر کی گرفتاری فلسطینی کھلاڑیوں کو منظم طریقے سے نشانہ بنانے کے عمل کا حصہ ہے جو بغیر کسی جوابدہی کے جاری ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے منگل کو مقبوضہ مغربی کنارے سے 4 دیگر نوجوان فلسطینی خواتین کو بھی گرفتار کیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 4 خواتین پر دہشت گردانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کا شبہ ہے۔ فلسطینی علاقوں میں قیدیوں کے حقوق کی مرکزی انجمن پرزنرز کلب کے مطابق اس وقت 89 فلسطینی خواتین اسرائیلی جیلوں میں بند ہیں جن میں 3 نابالغ اور 3 حاملہ خواتین بھی شامل ہیں۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے