International

اسرائیل کی جانب سے غزہ کے مرکزی شمالی-جنوبی راستے پر ٹریفک پر پابندی

اسرائیل کی جانب سے غزہ کے مرکزی شمالی-جنوبی راستے پر ٹریفک پر پابندی

فلسطینی علاقے میں زمینی کارروائیوں دوبارہ شروع کرنے کے اعلان کے ایک دن بعد اسرائیلی فوج نے جمعرات کو غزہ کی مرکزی شمالی-جنوبی شاہراہ پر ٹریفک پر پابندی لگا دی۔ فوج کے ترجمان افیخائی ادرعی نے ایکس پر کہا، "شمالی اور جنوبی حصوں کے درمیان سیکورٹی زون کو وسعت دینے کے لیے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی دفاعی افواج کے فوجیوں نے وسطی اور جنوبی غزہ کی پٹی میں ہدفی زمینی کارروائی شروع کی ہے۔" انہوں نے کہا، غزہ کی پٹی کے شمال اور جنوب کے درمیان صلاح الدین روڈ پر نقل و حرکت "آپ کی حفاظت کے لیے" ممنوع ہے۔ آیا اس کا مطلب جنوب سے شمال کی طرف نقل و حرکت پر پابندی ہے، یہ بتائے بغیر ادرعی نے مزید کہا، "اس کے بجائے شمالی غزہ سے جنوب کی طرف سفر الراشد ساحلی روڈ کے ذریعے ممکن ہے۔" وضاحت کے لیے اے ایف پی کی جانب سے سوال پر فوج نے کوئی فوری تبصرہ نہیں کیا۔ غزہ کی وزارتِ داخلہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے بدھ کی شام غزہ شہر کے جنوب میں صلاح الدین روڈ پر واقع نیتزارم جنکشن بند کر دیا تھا۔ اہلکار نے کہا کہ "کل (بدھ) کی صبح امریکی خصوصی سکیورٹی فورسز کے انخلاء کے بعد" اسرائیلی ٹینک اس جنکشن پر تعینات تھے جہاں سے سڑک اسرائیل کا اہم راستہ عبور کرتی ہے۔ وہ امریکی نجی سیکورٹی کنٹریکٹرز کا حوالہ دے رہے تھے جو 19 جنوری کی جنگ بندی شرائط کے تحت اسرائیلی افواج کی واپسی کے بعد فروری میں تعینات کیے گئے۔ اسرائیل نے پہلے مرحلے میں توسیع کے تحت اپنے باقی ماندہ یرغمالیوں کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کا مطلب دیرپا جنگ بندی پر بات چیت میں تاخیر ہے جسے حماس نے مسترد کر دیا۔ کئی ہفتوں کے تعطل کے بعد اسرائیل نے منگل کے اوائل میں غزہ میں اپنی فضائی مہم دوبارہ شروع کر دی جس کی عالمی سطح پر مذمت کی گئی ہے۔ بدھ کو اسرائیل نے زمینی کارروائیاں بھی دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments