International

اسرائيل کی ہٹ دھرمی جاری: رفح گزرگاہ کھولنے سے انکار

اسرائيل کی ہٹ دھرمی جاری: رفح گزرگاہ کھولنے سے انکار

غزہ میں جاری کشیدگی کے دوران تحریک حماس نے اسرائیل پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔ حماس نے کہا ہے کہ نیتن یاہو کی جانب سے رفح گزرگاہ بند رکھنے کا فیصلہ انسانی بحران کو مزید گہرا کر رہا ہے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے ایک بار پھر اپنی ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے غزہ اور مصر کے درمیان واقع رفح گزرگاہ کھولنے سے انکار کر دیا ہے۔ غاصب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رفح گزرگاہ فی الحال بند رہے گی۔ قابل ذکر ہے کہ خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے اس سے پہلے خبر دی تھی کہ مصر میں فلسطینی سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ رفح گزرگاہ اتوار کو دوبارہ کھول دی جائے گی تاکہ مصر میں مقیم فلسطینی غزہ واپس جا سکیں۔ ادھر اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ رفح گزرگاہ کو نہ کھولنے کا نیتن یاہو کا فیصلہ جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی اور اُن وعدوں سے انحراف ہے جو انھوں نے ثالثوں اور ضامن فریقوں کے سامنے کئے تھے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ رفح گزرگاہ کی مسلسل بندش زخمیوں اور بیماروں کی منتقلی میں رکاوٹ، شہریوں کی نقل و حرکت میں مشکل، ملبے تلے لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے درکار خصوصی آلات کی فراہمی کو روکنے اور اسرائیلی قیدیوں کی باقیات کی حوالگی میں تاخیر کا باعث بنے گی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments