International

اسرائیل کا غزہ میں سرنگیں تباہ کرنے کا دعویٰ

اسرائیل کا غزہ میں سرنگیں تباہ کرنے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے غزہ میں چار سرنگیں تباہ کر دی ہیں۔ ایک بیان میں فوج نے کہا کہ گزشتہ ماہ کے دوران، اس نے یلو لائن کے پیچھے چار زیر زمین سرنگوں کو تباہ کر دیا ہے جہاں اس کے فوجی کام کر رہے تھے۔ بیان کے مطابق مشرقی خان یونس کے علاقے میں سرنگوں کو تباہ کر دیا گیا ہے جس پر اسرائیل جنگ بندی کے بعد سے مسلسل گولہ باری کر رہا ہے اور گھروں کو مسمار کر رہا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ غزہ کے نیچے سینکڑوں سرنگیں ہیں جنہیں حماس نے جزوی طور پر فوجی مقاصد کے لیے تیار کیا تھا لیکن اس سے قبل محصور علاقے میں سامان کی درآمد کے لیے بھی استعمال کیا جاتا تھا۔ صیہونی فورسز غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر تلی ہے، اسرائیلی آرمی چیف نے فوج کو غزہ میں تمام سرنگوں کو فوری طور پر تباہ کرنے کا حکم دیدیا۔ اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال زمیر نے فوج کو حکم دیا کہ جتنا جلدی ہوسکے غزہ میں موجود تمام سرنگوں پر حملے کرکے اسے تباہ کردیا جائے۔ اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال زمیر نے دعویٰ کیا کہ سرنگوں میں ان کے خلاف خفیہ سرگرمیاں چل رہی ہیں، قابض فوج نے شجاعیہ میں ڈرون حملہ کرکے بچے کو شدید زخمی کردیا۔ اس کے علاوہ مغربی کنارے میں بھی قابض فوج کی کارروائیاں نہ تھم سکی، فوج نے رہائشی علاقوں میں آپریشن کے دوران گولیاں مار کر دو فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی ہمدردی نے بتایا کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیوں میں ایک بار پھر تشویشناک حد تک اضافہ ہونے لگا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments