International

اسرائیل کا بڑے آپریشن سے قبل خان یونس کے مشرقی علاقوں کو خالی کرنے کا مطالبہ

اسرائیل کا بڑے آپریشن سے قبل خان یونس کے مشرقی علاقوں کو خالی کرنے کا مطالبہ

اسرائیلی فوج نے پیر کے روز غزہ کی آبادی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بڑے آپریشن سے پہلے خان یونس شہر کے مشرقی علاقوں کو خالی کر دیں۔ فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ ان علاقوں کو خالی کرنے کا مطالبہ یہاں پر قابل ذکر سرگرمیوں اور اسرائیل پر راکٹ داغے جانے کے بعد کیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق انسانی علاقہ قرار دیے جانے والے علاقے سے راکٹ گرینیڈز داغے جانے اور مسلح افراد کی کارروائیوں کا سلسلہ پھر سے شروع ہونے کے خلاف "پوری طاقت" استعمال کی جائے گی۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ شہری آبادی کو لڑائی کے علاقوں سے دور رکھنے کے لیے انسانی علاقے کی حدود پر غور کر رہی ہے۔ حماس کی جانب سے سات اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر ہونے والے حملے میں 1195 افراد مارے گئے تھے جن میں زیادہ تعداد شہریوں کی ہے۔ یہ اعداد و شمار اسرائیل کی جانب سے فراہم کیے گئے۔ اسی طرح 251 افراد کو یرغمال بنا لیا گیا تھا جن میں سے 116 افراد ابھی تک غزہ میں ہیں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ان میں 42 مر چکے ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی میں جوابی انتقامی کارروائی میں اب تک کم از کم 38,983 افراد جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔ غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت کے مطابق مرنے والوں میں زیادہ تر عام شہری ہیں۔ اسرائیل میں کئی ہفتوں سے جاری مظاہروں اور ریلیوں میں قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments